کوئلے کی وزارت
حکومت کے زیر تحویل اور کمرشل کانوں سے کوئلے کی پیداوار اور ترسیل گزشتہ مالی سال کی مجموعی حد سے تجاوز کر گئی ;جنوری میں پیداوار 19ای ٹی سےمتجاوز
Posted On:
03 FEB 2025 12:04PM by PIB Delhi
آتم نربھربھارت(خود انحصار ہندوستان) کے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئےہندوستان کا کوئلہ کاشعبہ نئے معیارات قائم کرتا جا رہا ہے۔ جنوری 2025 تک مالی سال25-2024 کے لیےکیپٹیو(حکومت کے زیر تحویل کان) اور کمرشیل کانوں سے کل کوئلہ پیداوار 150.25 ملین ٹن (ایم ٹی) تک پہنچ چکا ہے، جو گزشتہ مالی سال کے کل 147.12 ایم ٹی کو 27 جنوری 2025 تک 64 دن قبل ہی عبور کر چکا ہے۔ یہ جنوری 2024 کے اختتام تک 112.08 ایم ٹی کے مقابلے میں 34.05؍فیصدکی شاندار سالانہ ترقی کو ظاہر کرتا ہے، جو ہندوستان کی کوئلہ صنعت کی مضبوطی اور تیز رفتار ترقی کو اجاگر کرتا ہے۔
اسی طرح کوئلہ کی ترسیل نے بھی اس کامیابی کی عکاسی کی ہے، جہاں مالی سال کے لیے کل ترسیل 154.61 ملین ٹن (ایم ٹی) تک پہنچ چکی ہے، جو گزشتہ مالی سال کے کل 142.79 ایم ٹی کو 11 جنوری 2025 تک عبور کر چکی ہے۔ یہ جنوری 2024 میں 115.57 ایم ٹی کے مقابلے میں 33.75؍فیصد کی مضبوط اضافہ کو ظاہر کرتا ہے، جس سے اہم صنعتوں بشمول پاور، اسٹیل اور سیمنٹ کو مستحکم اور بلا تعطل کوئلہ کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
جنوری 2025 میں کوئلہ کی پیداوار 19.20 ملین ٹن (ایم ٹی) تک پہنچ کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے، جو حکومت کے زیر تحویل اور کمرشیل کانوں سے اب تک کی سب سے زیادہ ماہانہ پیداوار ہے۔ یہ کامیابی جنوری 2024 میں 14.42 ایم ٹی کے مقابلے میں سالانہ 33.15؍فیصد کے اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔ جنوری میں کوئلہ کی ترسیل بھی 17.26 ایم ٹی تک بڑھ گئی، جوگزشتہ مالی برس کے مقابلے میں سالانہ 32.45؍فیصد کا اضافہ ہے، جس سے صنعتی ترقی کے لیے فراہمی کو مزید مستحکم کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ وزارت کوئلہ نے تین نئے کانوں بھاسکراپار، اُٹکال ای اور راجھارا نارتھ (سنٹرل اور ایسٹرن) کو کھولنے کی اجازت دی ہے، جو کہ خاص طور پر راجھارا نارتھ (سنٹرل اور ایسٹرن)، جو فیئر مائن کاربن پرائیویٹ لمیٹڈ کو الاٹ کی گئی ہے، جھارکھنڈ کی پہلی کمرشیل کوئلہ کان ہے جسے کان کنی کی اجازت ملی ہے۔ یہ ترقی کوئلہ کی پیداوار میں اضافہ کرنے اور خطے میں تجارتی کان کنی کے کردار کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
کوئلہ کی وزارت ملک کے کوئلے کی پیداوار کو بڑھانے، درآمدی انحصار کو کم کرنے اور قوم کے لیے توانائی کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیےپر عزم ہے۔ یہ شعبہ وکست بھارت- ایک خود انحصار اور ترقی یافتہ ہندوستان کے حصول میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔
**********
ش ح۔ م ع ن-ع ن
Urdu No. 5970
(Release ID: 2099063)
Visitor Counter : 26