بجلی کی وزارت
بجٹ 2026-2025 بجلی کے شعبے کے لیے ایک اہم سنگ میل کی نمائندگی کرتا ہے جو ایک محفوظ، پائیدار، لچکدار، اور سستی توانائی کے مستقبل کی راہ ہموار کرتا ہے: جناب منوہر لال
جوہری توانائی پر توجہ دینے سے ملک کی توانائی کا بنیادی ڈھانچہ مضبوط ہوگا اور روایتی ذرائع پر انحصار کم ہوگا: جناب منوہر لال
Posted On:
01 FEB 2025 6:10PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر برائے توانائی اور ہاؤسنگ اور شہری امور جناب منوہر لال نے کہا کہ اس مرکزی بجٹ 2026-2025 کا مقصد اگلے پانچ سالوں کے دوران چھ ڈومینز میں تبدیلی آمیز اصلاحات شروع کرنا ہے اور یہ ہماری ترقی کی صلاحیت اور عالمی مسابقت کو بڑھا دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چھ ڈومینز میں سے دو یہ ہیں: پاور سیکٹر اور اربن ڈیولپمنٹ۔
مرکزی وزیر برائے بجلی جناب منوہر لال نے کہا کہ بجٹ 2026-2025 پاور سیکٹر کے لیے ایک اہم سنگ میل کی نمائندگی کرتا ہے، جس میں تبدیلی لانے والی اصلاحات کی شروعات کی گئی ہے جو ہندوستان کی ترقی کو آگے بڑھائے گی اور ایک محفوظ، پائیدار، لچکدار، اور سستی توانائی کے مستقبل کی راہ ہموار کرے گی۔
جناب منوہر لال نے کہا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے مالی اور آپریشنل استحکام کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کی لگن اور ریاست کے اندر اندر ترسیل کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے مراعات سے بجلی کے شعبے کی کارکردگی کو بہت زیادہ فروغ ملے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ لیتھیم آئن بیٹری، لیڈ، زنک اور 12 مزید اہم معدنیات کے اسکریپ کو بنیادی کسٹم ڈیوٹی سے مکمل مستثنیٰ دینے کا اعلان بھی خوش آئند فیصلہ ہے۔ اس سے ہندوستان میں بیٹریوں کی تیاری کے لیے ان کی دستیابی کو محفوظ بنانے اور ہمارے نوجوانوں کے لیے مزید ملازمتوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ بجٹ میں الیکٹرک گاڑیوں کے لیے ای وی بیٹری مینوفیکچرنگ کے لیے مستثنیٰ فہرست میں 35 اضافی کیپٹل گڈز شامل کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔
جوہری توانائی پر زور دینے کی تعریف کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ 2047 تک کم از کم 100 گیگا واٹ جوہری توانائی تیار کرنے کا وژن صاف توانائی کی طرف ہندوستان کے پرجوش لیکن ضروری منتقلی کی نشاندہی کرتا ہے۔
نیوکلیئر انرجی مشن کے آغاز کا خیرمقدم کرتے ہوئے، انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ سمال ماڈیولر ری ایکٹرز(ایس ایم آر ایس) میں تحقیق اور ترقی کے لیے 20,000 کروڑ روپے مختص کرنا ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے مزید زور دیا کہ 2033 تک کم از کم پانچ مقامی طور پر تیار کردہ ایس ایم اار ایس کو فعال کرنے کا ہدف ہندوستان کی توانائی کی حفاظت کو مضبوط کرے گا اور جدید ایٹمی ٹیکنالوجی میں اس کی قیادت کو مستحکم کرے گا۔
مرکزی وزیر برائے بجلی جناب منوہر لال نے کہا کہ جوہری توانائی پر توجہ دینے سے ملک کے بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو تقویت ملے گی اور روایتی ذرائع پر انحصار کم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ ایک لچکدار، موثر، اور پائیدار توانائی کے مستقبل کی منزل طے کرتا ہے، اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہندوستان کی اقتصادی ترقی صاف اور قابل اعتماد توانائی سے تقویت یافتہ ہو۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ش ت ۔رض
U-5963
(Release ID: 2099055)
Visitor Counter : 33