مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی کمیونیکیشن بیوروکے ڈائریکٹر جنرل نے مہاکمبھ 2025 کے میلے میں مرکزی حکومت کی اسکیموں سے متعلق نمائش کا جائزہ لیا

Posted On: 02 FEB 2025 3:21PM by PIB Delhi

اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب یوگیش کمار بویجا اور ڈائریکٹر جنرل سینٹرل بیورو آف کمیونیکیشن (سی بی سی) نے پریاگ راج میں مہاکمبھ کے دوران ’جن بھاگیداری سے جن کلیان‘ کے عنوان سے منعقدہ ملٹی میڈیا نمائش کا دورہ کیا۔ یہ نمائش گزشتہ 10 برسوں سے حکومتِ ہند کے پروگراموں، پالیسیوں، اسکیموں اور کامیابیوں کو اجاگر کرتی آئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017N5F.jpg

نمائش کے دورے کے بعد، ڈائریکٹر جنرل موصوف نے کہا کہ یہ نمائش مؤثر طریقے سے حکومتِ ہند کی اسکیموں اور کامیابیوں کو پیش کرتی ہے۔ اینامورفک وال، ایل ای ڈی ٹی وی اسکرینز اور ہولوگرافک سلنڈرز جیسی جدید ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے تیار کی گئی یہ ملٹی میڈیا نمائش عوام کو مختلف سرکاری اسکیموں کے بارے میں بہتر معلومات فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس نمائش کا مقصد عوام کو حکومت کی کاوشوں اور اقدامات سے آگاہ کرنا ہے، تاکہ وہ ان پالیسیوں، پروگراموں اور اسکیموں سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔

اپنے دورے کے دوران، ڈائریکٹر جنرل موصوف نے مہاکمبھ 2025 میں وزارت اطلاعات و نشریات کے تحت جاری کاموں کا جائزہ لیا اور سی بی سی اور پی آئی بی کے عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا۔ انہوں نے ہدایت دی کہ تمام متعلقہ ادارے مؤثر رابطہ کاری کریں اور تشہیری سرگرمیوں کو بہتر انداز میں منظم کریں۔

یہ ڈیجیٹل نمائش عقیدتمندوں اور زائرین کو حکومت کی اہم اسکیموں، پالیسیوں اور قومی یکجہتی کے لیے کی جانے والی کاوشوں سے آگاہ کرنے کا ایک جدید پلیٹ فارم ثابت ہوئی ہے۔ 13 جنوری سے 26 فروری تک جاری رہنے والی یہ نمائش ’اتحاد ہی سماج کی طاقت ہے‘ کے عنوان پر مبنی ہے، جس میں ’ون نیشن، ون ٹیکس‘، ’ون کنٹری، ون پاور گرڈ‘، اور ’ون نیشن، ون راشن کارڈ‘جیسے حکومتی اقدامات کو اجاگر کیا گیا ہے، جو ملک کو متحد کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ، نمائش میں تجارت، خود روزگاری اور معاشی خود مختاری سے متعلق اسکیموں کو بھی نمایاں کیا گیا ہے، جو عوامی بہبود کے لیے عوامی شراکت داری کے جذبے کی عکاسی کرتی ہیں۔ ایل ای ڈی اسکرینز، ڈیجیٹل ڈسپلے اور آڈیو ویژول میڈیا کے ذریعے یہ نمائش نہ صرف معاشی اور سماجی خود مختاری کو فروغ دے رہی ہے بلکہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام کو جوڑنے کا ایک مؤثر ذریعہ بھی بن رہی ہے۔

عقیدتمند نہ صرف حکومت کی اسکیموں کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کر رہے ہیں بلکہ وہ قومی تعمیر میں اپنے کردار سے بھی زیادہ آگاہ ہو رہے ہیں۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-4952


(Release ID: 2098920) Visitor Counter : 64