اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم او آئی ایل- موئل نے   مالی سال -2025  کےجنوری


  میں پیداواراورفروخت  کا ریکارڈ  قائم کیا

Posted On: 01 FEB 2025 5:57PM by PIB Delhi

ایم او آئی ایل- موئل نے مضبوط آپریشنل کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مالی سال 2025  کے جنوری میں اپنی اب تک کی سب سے زیادہ پیداوار اور فروخت  کرکے ریکارڈ قائم کیا ہے۔

 موئل کی جنوری 2025 کی کارکردگی کی اہم جھلکیاں  اس طرح  ہیں:

  • جنوری میں سب سے بہترین مینگنیز کی پیداوار 1.6 لاکھ ٹن رہا۔
  • جنوری کی اب تک کی بہترین فروخت 1.57 لاکھ ٹن ہے، جو گزشتہ سال کی اسی مدت (سی پی ایل وائی) کے مقابلہ میں 17 فیصد اضافہ کی عکاسی کرتی ہے۔
  • 11,099 میٹر کی ایکسپلوریٹری کور ڈرلنگ سی پی ایل وائی سے 10 فیصد زیادہ۔

 اس کے علاوہ ، اپریل تا جنوری 2025 کی مدت کے دوران بھی اس مدت کے لیے اب تک کی بہترین کارکردگی ریکارڈ کی گئی ہے:

  • 14.9 لاکھ ٹن کی کل پیداوار سی پی ایل وائی کے مقابلہ میں 4 فیصد زیادہ۔
  • 12.96 لاکھ ٹن کی کل فروخت سی پی ایل وائی کے مقابلہ میں 5 فیصد کا اضافہ۔
  • 83,439 میٹر کی ایکسپلوریٹری کور ڈرلنگ سی پی ایل وائی سے 17.6 فیصد زیادہ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001B8WW.jpg

کمپنی کی کارکردگی پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے موئل کے سی ایم ڈی  جناب  اجیت کمار سکسینہ نے کہا - "یہ شاندار کامیابی ایم او آئی ایل  کے آپریشنل عمدگی اور ترقی کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ کمپنی اپنی کارکردگی کی رفتار کو جاری رکھے گی اور آنے والے مہینوں میں  اس پیش رفت کو برقرار رکھے گی۔"

*******

ش ح۔ ظ ا۔ ح ن

UR No.5946


(Release ID: 2098762) Visitor Counter : 12


Read this release in: English , Hindi , Tamil