اقلیتی امور کی وزارتت
تنوع کو مستحکم کرنا
اقلیتی برادریوں کو بااختیار بنانے کے لیے ہندوستان کی کوششیں
Posted On:
01 FEB 2025 2:53PM by PIB Delhi
تعارف
ہندوستان ایک متنوع ملک ہے جہاں اقلیتی برادریوں کو بااختیار بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اقلیتی امور کی وزارت نے چھ سرکاری طور پر تسلیم شدہ اقلیتی گروہوں - مسلمانوں، عیسائیوں، سکھوں، بودھ، جینوں اور زرتشتیوں (پارسیوں) کی سماجی و اقتصادی محاذوں پر مدد کے لیے کئی پروگرام شروع کیے ہیں۔ اقلیتوں کی آبادی کا 19.3 فیصد ہونے کے ساتھ، یہ کوششیں تفریق کو کم کرنے اور ہندوستان کی مجموعی ترقی میں اقلیتوں کی شمولیت کو فروغ دینے پر مرکوز ہیں۔
پوسٹ میٹرک اسکالرشپ اسکیم
لانچ کی تاریخ: نومبر 2007
مقصد: اقلیتی برادری کے معاشی طور پر کمزور طبقوں سے تعلق رکھنے والے ہونہار طلباء کو اسکالرشپ دینا تاکہ انہیں اعلیٰ تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کیے جا سکیں، اعلیٰ تعلیم میں ان کے حصول کی شرح میں اضافہ ہو اور ان کی ملازمت میں اضافہ ہو سکے۔
اہم کامیابیاں:
09-2008 میں، 70.63 کروڑ روپے جاری کیے گئے، جب کہ24-2023 میں، مختص رقم1000 کروڑ روپے (آر ای) تک بڑھ گئی۔
پری میٹرک اسکالرشپ اسکیم
لانچ کی تاریخ: یکم اپریل 2008
مقصد: اسکالرشپ اقلیتی برادریوں کے والدین کی حوصلہ افزائی کرےگی تاکہ وہ اپنے بچوں کو اسکول بھیجیں، اسکولی تعلیم پر ان کا مالی بوجھ ہلکا کریں اور اپنے بچوں کو اسکولی تعلیم مکمل کرنے میں مدد فراہم کرنے کی کوششوں کو برقرار رکھیں۔ یہ اسکیم ان کے تعلیمی حصول کی بنیاد بنائے گی اور مسابقتی روزگار کے میدان میں برابری کا میدان فراہم کرے گی۔ تعلیم کے ذریعے بااختیار بنانا، جو اس اسکیم کے مقاصد میں سے ایک ہے، اقلیتی برادریوں کی سماجی اقتصادی حالتوں کو بہتر بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اہم کامیابیاں:
09-2008 میں 62.21 کروڑ روپے جاری کیے گئے۔ یہ15-2014 میں بڑھ کر 113 کروڑ روپے ہو گئی۔ 24-2023 تک، یہ مختص رقم مزید بڑھ کر 400 کروڑ روپے ( آر ای) تک پہنچ گئی۔ یہ مسلسل اضافہ گزشتہ برسوں میں مالی عزم میں نمایاں اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔
قومی اقلیتی ترقی اور مالیاتی کارپوریشن ( این ایم ڈی ایف سی)
لانچ کی تاریخ: قومی اقلیتی ترقی اور مالیاتی کارپوریشن ( این ایم ڈی ایف سی) کو 30 ستمبر 1994 کو کمپنیز ایکٹ 1956 کی دفعہ 25 (اب کمپنیز ایکٹ، 2013 کی سیکشن-8) کے تحت ایک کمپنی کے طور پر غیر منافع بخش کمپنی کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔ یہ اقلیتوں کے فائدے کے لیے ایک قومی سطح کا اعلیٰ ادارہ ہے جیسا کہ قومی کمیشن برائے اقلیتی ایکٹ 1992 کے تحت بیان کیا گیا ہے۔
مقصد: این ایم ڈی ایف سی سے نوٹیفائی شدہ اقلیتوں کے درمیان ‘پسماندہ طبقات’ کی سماجی اقتصادی ترقی کے لیے خود روزگار اور آمدنی پیدا کرنے والی سرگرمیوں کے لیے رعایتی قرض فراہم کرتا ہے۔
اہم کامیابیاں:
15-2014 میں، 2 کروڑ روپے جاری کیے گئے، جب کہ 24-2023 میں، یہ رقم بڑھ کر 3 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔
سفر حج
لانچ کی تاریخ: حج کمیٹی ایکٹ، 2002 اور اس کے تحت بنائے گئے قواعد کی انتظامیہ سمیت عازمین حج کو یکم اکتوبر 2016 سے وزارت خارجہ سے اقلیتی امور کی وزارت کو منتقل کر دیا گیا ہے۔
مقصد: حکومت ہند نے حج کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے، خاص طور پر کم آمدنی والے افراد کے لیے حج کی سہولت کے لیے انتظامات کیے ہیں۔
اہم کامیابیاں:
15-2014 میں اخراجات 9.75 کروڑ روپے تھے جو24-2023 میں بڑھ کر 83.51 کروڑ روپے ہو گئے۔ سالوں میں یہ اضافہ اس شعبے میں بڑھتے ہوئے اخراجات اور مالی عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
جیو پارسی اسکیم
لانچ کی تاریخ: جیو پارسی، پارسی طبقے کی آبادی میں کمی کو روکنے کے لیے مرکزی سیکٹر کی ایک منفرد اسکیم ہے۔ یہ اسکیم 14-2013 میں شروع کی گئی تھی۔
مقصد: ہندوستان میں ان کی آبادی کو مستحکم کرنے کے لیے سائنسی پروٹوکول اور موثر طریقہ ٔکار کو اپنا کر پارسی آبادی کے گرتے ہوئے رجحان کو ریورس کرنے کے مقصد کے ساتھ منفرد مرکزی سیکٹر کی اسکیم۔
اہم کامیابیاں:
- 15-2014 میں، ‘جیو پارسی’ اسکیم کے تحت طبی امداد کے لیے کل 14,55,252 روپے مختص کیے گئے تھے۔ رائے عامہ ہموار کرنے اور آؤٹ ریچ پروگراموں کے لیے 17,03,500 روپے جاری کیے گئے۔
- 24-2023 میں، اسکیم کے لیے 3 کروڑ روپے جاری کیے گئے۔
- لانچ سے لے کر اب تک اس اسکیم نے31 مارچ 2024 تک 400 سے زیادہ پارسی بچوں کی پیدائش کے قابل بنایا ہے۔
مذکورہ بالاکے علاوہ، اقلیتوں کے لیے پردھان منتری وکاس کاریہ کرم ( پی ایم وکاس) پانچ پروگراموں کو شامل کرتا ہے- سیکھو اور کماؤ، نئی منزل، یو ایس ٹی ٹی اے ڈی (ترقی کے لیے روایتی فنون/ دستکاری میں ہنر اور تربیت کو اپ گریڈ کرنا)، نئی روشنی، اور ہماری دھروہر۔ اس کے علاوہ، پردھان منتری جن وکاس کاریہ کرم (پی ایم جے وی کے) کو پورے ملک میں 1300 نشان زد علاقوں میں سماجی و اقتصادی تفریق کو کم کرنے کے لیے لاگو کیا گیا ہے۔ یہ مربوط اقدامات فرقوں کو پر کرنے، اقلیتی برادریوں کی بہبود کو فروغ دینے اور ہندوستان کی وسیع تر ترقی میں ان کی مکمل شمولیت اور بااختیار بنانے کے لیے اجتماعی طور پر کام کرتے ہیں۔
تنوع کو مضبوط کرنا
**********
UR-5926
(ش ح۔ ع و۔ش ب ن)
(Release ID: 2098608)
Visitor Counter : 22