وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

دفاع میں آتم نربھربھارت


پیداوار میں 1.27 لاکھ کروڑ روپے، برآمدات میں 21,083 کروڑ روپے –دفاع تیزی کی راہ پر گامزن

Posted On: 01 FEB 2025 2:13PM by PIB Delhi

تعارف

ہندوستان کے دفاعی شعبے میں 2014 کے بعد سے ایک قابل ذکر تبدیلی آئی ہے، جو بڑی حد تک درآمدات پر منحصر فوجی قوت سے خود کفالت اور مقامی پیداوار پر زیادہ توجہ مرکوز کرنے والی طاقت بن گئی ہے۔ عالمی سطح پر مضبوط ترین فوجی طاقتوں میں سے ایک کے طور پر، ہندوستان علاقائی سلامتی کو یقینی بنانے اور اسٹریٹجک اہداف کی تکمیل میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ملک کا دفاعی بجٹ، جو کہ14-2013 میں 2,53,346 کروڑ روپے [1] تھا، میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے، جو 25-2024میں  6,21,940.85 کروڑ روپے [2] تک پہنچ گیا ہے، جو ملک کی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے واضح عزم کی عکاسی کرتا ہے۔  اس تبدیلی کا مرکز ہندوستان کی دفاعی مینوفیکچرنگ انڈسٹری کی ترقی ہے، جو معیشت کا ایک لازمی حصہ بن چکی ہے۔ ’’میک ان انڈیا‘‘ پہل اور پالیسی اصلاحات کے ذریعے، حکومت نے گھریلو پیداوار کو فعال طور پر فروغ دیا ہے اور غیر ملکی خریداری پر انحصار کم کیا ہے۔ یہ تبدیلی دفاع میں آتم نربھرتا (خود کفالت) کو حاصل کرنے کے ہندوستان کے وسیع وژن کا ایک کلیدی جزو رہا ہے، جس سے ملک کو جدید فوجی ٹیکنالوجیز اور آلات کی تیاری کے لیے ایک ابھرتے ہوئے مرکز کے طور پر پوزیشن میں لایا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00145XK.jpg

دفاعی پیداوار

  • ریکارڈ دفاعی پیداوار: مالی سال 24-2023 میں، ہندوستان کی گھریلو دفاعی پیداوار  1.27 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گئی، جو کہ15-2014 میں  46,429 کروڑ روپے سے تقریباً 174 فیصد کے متاثر کن اضافے کے ساتھ ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

Image

  • نئے سنگ میل کو حاصل کرنا: ہندوستان موجودہ مالی سال میں دفاعی پیداوار میں  1.75 لاکھ کروڑ  روپے کا ہدف حاصل کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔
  • مستقبل کے لیے وژن: ہندوستان کا مقصد 2029 تک دفاعی پیداوار میں 3 لاکھ کروڑ  روپے تک پہنچنے کا ہے اور خود کو ایک عالمی دفاعی مینوفیکچرنگ مرکز کے طور پر قائم کرنا ہے۔

دفاعی برآمدات

  • دفاعی برآمدات میں اضافہ: ہندوستان کی دفاعی برآمدات مالی سال15-2014 میں  1941 کروڑ روپے سے بڑھ کر مالی سال 24-2023 میں  21,083 کروڑ روپے ہو گئی ہیں، جو برآمدی قدر میں نمایاں اضافہ کو ظاہر کرتی ہے۔
  •  سال بہ سال  مضبوط نمو: گزشتہ مالی سال 23-2022 کے مقابلے میں دفاعی برآمدات میں 32.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو کہ 15,920 کروڑ روپے سے  کافی زیادہ  ہے۔

Image

  • دہائی کی ترقی: دفاعی برآمدات میں 21 گنا اضافہ ہوا ہے، جو14-2004 کی دہائی میں 4,312 کروڑ روپے سے24-2014 کی دہائی میں 88,319 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے، جو عالمی دفاعی شعبے میں ہندوستان کے بڑھتے ہوئے رول کو  ظاہر کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004G2ZA.jpg

  • عالمی رسائی کو بڑھانا: حکومت کی پالیسیوں میں اصلاحات، کاروبار کرنے میں آسانی  اور خود کفالت  کے لیے آگے بڑھتے ہوئے، ہندوستان اب 100 سے زیادہ ممالک کو دفاعی ساز و سامان برآمد کرتا ہے۔
  • کلیدی برآمدی مقامات:  24-2023 میں ہندوستان کی دفاعی برآمدات کے لیے سرفہرست تین مقامات امریکہ، فرانس اور آرمینیا تھے۔

Image

  • امنگوں والا  برآمدی ہدف: سال 2029 کا ہدف دفاعی برآمدات کو 50,000 کروڑ روپے تک بڑھانا ہے، جو کہ ایک قابل اعتماد عالمی دفاعی شراکت دار بننے کے ہندوستان کے عزائم کو اجاگر کرتا ہے۔
  • متنوع برآمدی پورٹ فولیو: ہندوستان کے برآمدی پورٹ فولیو میں جدید آلات جیسے بلٹ پروف جیکٹس، ڈورنیئر (ڈی او- 228) ہوائی جہاز، چیتک ہیلی کاپٹر،  پتہ لگانے والی تیز رفتار کشتیاں اور ہلکے وزن کے تارپیڈو شامل ہیں۔
  • اہم کامیابی: ایک اہم کامیابی روسی فوج کے سازوسامان میں ’میڈ ان بہار‘ بوٹس کی شمولیت تھی، جس سے عالمی دفاعی مارکیٹ میں ہندوستان کے اعلیٰ مینوفیکچرنگ معیارات  کا اظہارہوتا ہے۔

نتائج

ہندوستان کے دفاعی شعبے نے خود کفالت  اور گھریلو مینوفیکچرنگ کی طرف ایک مضبوط پالیسی کی وجہ سے پچھلی دہائی کے دوران بے مثال ترقی کی ہے۔  دفاعی پیداوار اور برآمدات میں نمایاں اضافہ عالمی دفاعی مینوفیکچرنگ مرکز کے طور پر ملک کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کو واضح کرتا ہے۔ مالی سال 24-2023 میں دفاعی پیداوار اور برآمدات میں  1.27 لاکھ کروڑ روپے کے ریکارڈ کے ساتھ  21,083 کروڑ  روپے تک پہنچنے کے ساتھ، ہندوستان نے عالمی منڈی میں اپنی موجودگی کو مضبوط بناتے ہوئے درآمدات پر انحصار کم کرنے کے اپنے عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔

ملک نے 2029 تک دفاعی پیداوار میں 3 لاکھ کروڑ روپے اور برآمدات میں  50,000 کروڑ روپے کا ہدف رکھا ہے، یہ کامیابیاں دنیا بھر میں ایک قابل اعتماد دفاعی شراکت دار کے طور پر ہندوستان کے ابھرنے کو ظاہر کرتی ہیں۔ جدت طرازی، اسٹریٹجک شراکت داری اور مقامی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے، ہندوستان عالمی دفاعی مینوفیکچرنگ اور سلامتی کے مستقبل میں اہم رول ادا کرنے کے لیے اچھی پوزیشن میں ہے۔

حوالہ جات:

https://pib.gov.in/PressReleaseIframePage.aspx?PRID=2016818

https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2069090

https://sansad.in/getFile/loksabhaquestions/annex/178/AS325.pdf?source=pqals

https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2035748

https://www.ibef.org/industry/defence-manufacturing

پی ڈی ایف دیکھنےکےلئےیہاں کلک کریں:

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔م  ع ۔ن  م۔

U-5924


(Release ID: 2098565) Visitor Counter : 26


Read this release in: English , Hindi , Tamil