صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر دروپدی مرمو نے نئی دہلی میں عالمی کتاب میلے 2025 کا افتتاح کیا
Posted On:
01 FEB 2025 2:23PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (یکم فروری، 2025) نئی دہلی میں عالمی کتاب میلے 2025 کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ کتابیں پڑھنا صرف ایک مشغلہ نہیں بلکہ یہ ایک تبدیلی لانے والا تجربہ ہے۔ مختلف زبانوں اور ثقافتوں کی کتابیں پڑھنے سے علاقوں اور برادریوں کے درمیان پل تعمیر ہوتے ہیں۔ انھوں نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ نئی دہلی ورلڈ بک فیئر میں بھارت کی مختلف زبانوں اور دیگر ممالک کی زبانوں کی نمائندگی کرنے والے بہت سے اسٹالز موجود ہیں۔ انھوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اس کتاب میلے سے کتب کے شائقین ایک جگہ پر دنیا بھر کے ادب تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ نصابی کتابوں کو پڑھنے کے علاوہ، اسکول کے بچوں کو مختلف موضوعات پر مختلف کتابیں پڑھنی چاہئیں۔ انھوں نے کہا کہ اس سے انھیں اپنی صلاحیتوں اور لیاقتوں کو دریافت کرنے میں مدد ملے گی اور انھیں اچھا انسان بننے میں مدد ملے گی۔
صدر جمہوریہ نے سب پر زور دیا کہ وہ بچوں کے لیے کتابوں کی تخلیق اور فروغ کو خصوصی اہمیت دیں۔ انھوں نے کہا کہ ایک بہترین عادت جو ہم اپنے بچوں میں پیدا کر سکتے ہیں وہ کتابیں پڑھنے کا شوق ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہر بزرگ کو اسے ایک اہم فریضے کے طور پر لینا چاہیے۔
صدر جمہوریہ کا خطاب دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں-




***
(ش ح – ع ا)
U. No. 5922
(Release ID: 2098495)
Visitor Counter : 115