وزارت خزانہ
ایف آئی یو-آئی این ڈی نے ورچوئل ڈیجیٹل اسیٹ سروس فراہم کنندہ بائیبٹ فن ٹیک لمیٹڈ (بائبٹ) پر 9 کروڑ 27 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا
Posted On:
31 JAN 2025 6:54PM by PIB Delhi
فائنانشل انٹیلی جنس یونٹ-انڈیا (ایف آئی یو-آئی این ڈی) نے، جو کہ پریوینشن آف منی لانڈرنگ ایکٹ، 2002 (پی ایم ایل اے) کی دفعہ 13(2)(ڈی ) کے تحت ڈائریکٹرایف آئی یو-آئی این ڈی کو تفویض کیے گئے اختیارات کی روشنی میں، بائیبٹ فِن ٹیک لمیٹڈ (بائیبٹ ) پر ایک مالی جرمانہ عائد کیا ہے۔ بائیبٹ ایک ورچوئل ڈیجیٹل اثاثہ خدمات فراہم کنندہ (وی ڈی اے ایس پی) ہے اور اس پر پی ایم ایل اے اور اس کے تحت جاری ہونے والے منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (ریکارڈز کی دیکھ بھال) کے قواعد 2005 ( ‘‘پی ایم ایل رولز’’) اور ڈائریکٹر ایف آئی یو-آئی این ڈی کی طرف سے جاری کردہ ہدایات و مشوروں کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے مجموعی طور پر 9,27,00,000 روپے (نو کروڑ ستائیس لاکھ روپے) کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
ایک ورچوئل ڈیجیٹل اثاثہ سروس فراہم کنندہ (وی ڈی اے ایس پی) کی بائیبٹ کو منی لانڈرنگ کی روک تھام کے ایکٹ (پی ایم ایل اے) کی دفعہ 2(1)(ڈبلیو اے) کے تحت ایک 'رپورٹنگ ادارے' کے طور پر درجہ بندی کی گئی ہے۔ ایف آئی یو- آئی این ڈی کے ساتھ لازمی رجسٹریشن حاصل کیے بغیربائیبٹ نے مسلسل اپنی خدمات کی توسیع کی۔ مسلسل عدم تعمیل کی وجہ سے ایف آئی یو-آئی این ڈی نے وزارت الیکٹرانکس اور مواصلاتی ٹیکنالوجی (ایم ای آئی ٹی وائی) کے ذریعے انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ 2000 کے تحت کام روکنے کے لیے اپنی ویب سائٹس کو بلاک کر دیا۔
قابل ذکر ہے کہ ایف آئی یو-آئی این ڈی نے اس سے قبل 10 مارچ 2023 کو ورچوئل ڈیجیٹل اثاثوں سے متعلق خدمات پیش کرنے والے اداروں کی رپورٹنگ کرنے والے اداروں کے لیے جامع انسداد منی لانڈرنگ (اے ایم ایل) اور دہشت گردی کی مالی معاونت کےانسداد( سی ایف ٹی) کے رہنما خطوط جاری کیے تھے۔ اس کے ساتھ ہی اس حوالے سے ایک تفصیلی سرکلر رپورٹنگ کے طور پر ورچوئل ڈیجیٹل اسیٹ سروس فراہم کرنے والوں کی رجسٹریشن اداروں کو 17 اکتوبر 2023 کو جاری کیا گیا تھا۔
بائیبٹ کی طرف سے تحریری اور زبانی دونوں گذارشات کی مکمل جانچ کرنے کے بعد، ایف آئی یو- آئی این ڈی کے ڈائریکٹر جناب وویک اگروال نے مختلف خلاف ورزیوں کے الزامات کے لیے بائیبٹ کو ذمہ دار پایا۔ 31 جنوری 2025 کو جاری کئے گئے ایک حکم نامہ میں اور پی ایم ایل اے کی دفعہ 13 کے تحت اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے،یہ واضح طور پر پایا کیا گیا کہ بائیبٹ پی ایم ایل اے کی دفعہ 12(1) کی خلاف ورزی کر رہا ہے جو پی ایم ایل آر 2005 کے ضابطہ 2(1)(ایچ)، ضابطہ 7 (2)، ضابطہ 8(2)، ضابطہ 8(4)، ضابطہ 3(1)(ڈی) اور ضابطہ 7(3) کی خلاف ورزی تھی۔ لہٰذا بائیبٹ پر9,27,00,000 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔م ش۔ ع ر
(U: 5893)
(Release ID: 2098184)
Visitor Counter : 10