وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آئی آئی ٹی حیدرآباد میں ڈی آر ڈی او-انڈسٹری-اکیڈمیا سینٹر آف ایکسی لینس کی جانب سے بڑے  علاقے کا احاطہ کرنے والے مینوفیکچرنگ سسٹم کی نمائش

Posted On: 31 JAN 2025 6:06PM by PIB Delhi

 آئی آئی ٹی حیدرآباد  میں ڈی آر ڈی او-انڈسٹری-اکڈبماچ سنٹر  آف ایکسی لنسس میں بڑے  علاقے کا احاطہ کرنے والے  یعنی لارج ایریا ایڈیٹیو مینوفیکچرنگ (ایل اے اے ایم) سسٹم کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ آئی آئی ٹی حیدرآباد، ڈی آر ڈی او کی ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ لیبارٹری، حیدرآباد اور صنعتی شراکت داروں کے درمیان مشترکہ کوششوں نے ملک میں اضافی مینوفیکچرنگ کی مجموعی ترقی کے حصول میں نمایاں تعاون کیا ہے۔ ایل اے اے ایم سسٹم  راکٹ کے اجزاء کی تیاری کے لیے پاؤڈر پر مبنی ڈائریکٹڈ انرجی ڈیپوزیشن ٹیکنالوجی پر مبنی ہے۔

مقامی طور پر تیار کی گئی مشین کا حجم m x 1m x 3m1ہے، جو اسے ہندوستان میں اضافی  دھات بنانے والی سب سے بڑی مشینوں میں سے ایک بناتا ہے۔ یہ عمل لیزر اور بلون پاؤڈر پر مبنی ڈائریکٹ انرجی ڈیپوزیشن ٹیکنالوجی پر مبنی ہے اور تھرمل توازن اور رفتار کے لیے دونوں سروںکو استعمال کرتا ہے۔

حال ہی میں، ایک میٹر اونچائی والے اجزاء کی تیاری میں ایک اہم سنگ میل حاصل کیا گیا ہے، جو اسے اضافی مینوفیکچرنگ کا استعمال کرتے ہوئے بڑے سائز کے اجزاء بنانے کے عمل میں  نمایاں مقام پر لے آیا ہے۔

سکریٹری، محکمہ دفاع آر اینڈ ڈی اور چیرمین ڈی آر ڈی او ڈاکٹر سمیر وی کامت نے ڈی آر ڈی او-انڈسٹری-اکڈ میا سنٹر  آف ایکسی لنسی اور آئی آئی ٹیحیدرآباد کو  ایل اےا ے ایم سسٹم کے ڈیزائن اور ترقی اور  نمائش کے لیے مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے دھات کے حصوں کی بڑے پیمانے پر پیداوار کے نئے امکانات  پیدا ہوں گے، جس سے ملک میں اضافی مینوفیکچرنگ کے شعبے میں ترقی اور جدت کی راہ ہموار ہوگی۔

***********

UR-5889

(ش ح۔    ع و۔ش ب ن)


(Release ID: 2098139) Visitor Counter : 11


Read this release in: English , Tamil