مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اقتصادی جائزہ  ان اہم پیش رفتوں کی تصدیق کرتا ہے جو ہم نے شہری بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے میں اٹھائے ہیں: جناب منوہر لال


حکومت مستقبل کے لیے تیار بنیادی ڈھانچے کے ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے لیے پرعزم ہے جو اقتصادی ترقی کی حمایت کرتا ہے اور سب کے لیے معیار زندگی کو بہتر بناتا ہے: جناب منوہر

Posted On: 31 JAN 2025 6:03PM by PIB Delhi

اقتصادی جائزہ 2025، جو آج پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا، حکومت کی اسٹریٹجک پالیسیوں اور مسلسل ترقی کی کوششوں سے کارفرما ہندوستان کے بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں ہونے والی قابل ذکر پیشرفت کی نشاندہی کرتا ہے۔

ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر جناب منوہر لال نے ان پیش رفتوں کی تعریف کی اور جامع اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے میں ان کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔

مرکزی وزیر نے کہا "سروے ان اہم پیش رفتوں کی تصدیق کرتا ہے جو ہم نے شہری بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے میں اٹھائے ہیں۔ میٹرو ریل نیٹ ورکس کی توسیع نے 1000 کلومیٹر کے نیٹ ورک کی لمبائی کو عبور کرنے سے شہری نقل و حرکت میں بہت اضافہ کیا ہے، جس سے شہروں کو زیادہ قابل رسائی اور مؤثر بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ  سوچھ بھارت ابھیان کی حصولیابیوں  نے ملک بھر میں صفائی ستھرائی کو بہتر بنانے میں ایک تبدیلی کا کردار ادا کیا ہے۔ یہ کوششیں ہر شہری کے لیے جدید، پائیدار اور اچھی طرح سے مربوط  بنیادی ڈھانچے کو یقینی بناتے ہوئے  وکست بھارت کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہیں‘‘۔

2015 میں شروع کی گئی پردھان منتری آواس یوجنا - اربن (پی ایم اے وائی-یو) نے 1.18 کروڑ مکانات کی منظوری دی ہے، جن میں سے نومبر 2024 تک89 لاکھ مکانات کی تعمیر  مکمل ہو چکی ہے۔ پی ایم اے وائی-یو  2.0  کا مقصد مزید ایک  کروڑ کنبوں کی مدد کرنا ہے۔ اسمارٹ سٹیز مشن میں 1.50 لاکھ کروڑ  روپے کے 7,479 پروجیکٹ مکمل کیے گئے ہیں، جن میں 35,000+ کفایتی مکانات، 1,700 کلومیٹر اسمارٹ سڑکیں اور 16 لاکھ ایل ای ڈی اسٹریٹ لائٹس شامل ہیں۔ اے ایم آر یو ٹی نے نلکے کے پانی کی کوریج کو 70فیصد، سیوریج کو 62فیصد تک بڑھا دیا ہے اور 500 شہروں میں 5,070 ایکڑ سبز جگہ کا اضافہ کیا ہے۔

مرکزی وزیر جناب منوہر لال نے کہا کہ اسمارٹ شہری منصوبہ بندی، بہتر عوامی نقل و حمل اور پائیدار ترقی پر مسلسل توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ، حکومت مستقبل کے لیے تیار بنیادی ڈھانچے کے ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے لیے پرعزم ہے جو اقتصادی ترقی کی حمایت کرتا ہے اور سب کے لیے معیار زندگی کو بہتر بناتا ہے۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001F37I.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002WTX2.jpg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔م ش۔ ع ر

 (U: 5890)


(Release ID: 2098131) Visitor Counter : 16


Read this release in: English , Tamil