نیتی آیوگ
azadi ka amrit mahotsav

نیتی آیوگ نے ​​ راجستھان کے جے پور میں اشیاء کو پھر سے استعمال سے متعلق معیشت پر ایک روزہ قومی ورکشاپ منعقد کی

Posted On: 31 JAN 2025 2:29PM by PIB Delhi

نیتی آیوگ نے ​​30 جنوری 2025 کو جے پور، راجستھان میں ’سرکلر اکانومی پر ایک قومی ورکشاپ‘ کی میزبانی کی۔ اس ورکشاپ کا انعقاد نیتی آیوگ کے ریاستی سپورٹ مشن کے تحت آلودگی سے پاک ماحول کی طرف منتقلی اور آب و ہوا میں تبدیلی سے متعلق ڈویژن کے ذریعے کیا گیا تھا، جس میں بنیادی طور پر دو شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی تھی: اپنی میعاد پوری کرچکی گاڑیاں (ای ایل وی) اور اپنی میعاد پوری کر چکے ٹائرز (ای ایل ٹی)۔ اس میں صنعت کے مختلف شراکت دار، بشمول مینوفیکچررز، ری سائیکلرز، حکومت ہند کے افسران، اور ریاستی حکومتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا افتتاح ایم او ای ایف سی سی کے ایڈیشنل سکریٹری جناب نریش پال گنگوار نے کیا، جنہوں نے وکست بھارت @ 2047کے اپنے ہدف کو حاصل کرنے میں ہندوستان کی مدد کرنے میں سرکلر اکانومی کی اہمیت پر زور دیا۔

ای ایل وی  پر اجلاس میں باضابطہ گاڑیوں کو کباڑ میں ڈالنے سے متعلق سسٹم کے مسائل پر روشنی ڈالی گئی جس میں صارفین کی بیداری کی کمی، آپریشنل اور بنیادی ڈھانچے کے چیلنجز، اور کاربن کریڈٹس کا ماحولیاتی نظام میں انضمام شامل ہیں۔ اجلاس کا اختتام پینل کے شرکا اور ریاستی نمائندوں کے درمیان سوال و جواب کے  ساتھ ہوا۔

اینڈ آف لائف ٹائرز پر سیشن کی صدارت اے پی پی سی بی، آندھرا پردیش کے چیئرمین ڈاکٹر پی کرشنیا نے کی۔ انہوں نے ٹائر ری سائیکلنگ کے مختلف پہلوؤں پر توجہ مرکوز کی جیسے کہ موجودہ پالیسی منظر نامہ، ری سائیکلنگ ٹیکنالوجی میں ترقی، اور ڈاؤن سائیکلنگ کے چیلنجز۔ سیشن کا اختتام کیرالہ آلودگی کنٹرول بورڈکی چیئرپرسن محترمہ  سریکالا کے اختتامی کلمات کے ساتھ ہوا۔

ورکشاپ میں حکومت ہند اور مختلف ریاستی حکومتوں کے تقریباً 50 شرکاء کے ساتھ مینوفیکچرنگ اور ری سائیکلنگ کی صنعتوں کے 100 سے زیادہ نمائندوں کو اکٹھا کیا گیا۔

ورکشاپ تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اختتام پذیر ہوئی تاکہ جدت، پالیسی کے تجزیہ اور تکنیکی حل کے ذریعے سیکٹرل مسائل کا حل تلاش کیا جا سکے۔

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

 (U : 5866  )


(Release ID: 2097996) Visitor Counter : 13


Read this release in: English , Hindi , Tamil