امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

داخلی امور اور امداد باہمی  کے مرکزی وزیر جناب امت  شاہ نے آج نئی دہلی میں ‘انڈین رینیسنس:   دی مودی ڈیکیڈ’ کا اجرا کیا


وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے  گزشتہ 10 سال کے دوران  ایک دور کے اختتام اور ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے

بطور وزیر اعلیٰ ہوں یا اب وزیر اعظم، مودی جی نے ایک عہد ساز فیصلہ لیا ہے

جب بھی ہندوستان کی تاریخ لکھی جائے گی، ان کے سخت ترین ناقدین بھی مودی جی کے 10 سالہ دور حکومت کو سنہری حروف میں لکھیں گے

کچھ رہنما جنوبی ہندوستان کو الگ کرنے کی بات کرتے ہیں،   اپنے دور میں ملک کو کئی بار تقسیم کیا، کب تک تقسیم کرتے رہیں گے؟

مودی جی نے  حقیقی قیادت  کے فن میں جو مہارت حاصل کی ہے، اسے اخبار میں نام چھپوا کر قیادت کرنے والے لیڈر کبھی نہیں جان سکتے

مستقبل میں ہندوستان کی تاریخ کو تین حصوں میں تقسیم کیا جائے گا ، آزادی سے پہلے اور بعد میں، ایمرجنسی سے پہلے اور بعد میں اور مودی جی سے پہلے کا ہندوستان اور ان کے بعد کا ہندوستان

Posted On: 30 JAN 2025 10:10PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر  جناب امت شاہ نے آج نئی دہلی میں کتاب ‘انڈین رینیسنس: دی مودی ڈیکیڈ’  کا اجرا کیا۔ اس موقع پر شہری اور مکانات کے مرکزی  وزیر جناب منوہر لال کھٹر، راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ جناب  کارتیکیہ شرما اور کتاب کی ایڈیٹر ڈاکٹر ایشوریہ پنڈت سمیت کئی معززین موجود تھے۔

کتاب کے اجراء کے پروگرام کے دوران اپنے خطاب میں مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کے دور اقتدار کے آخری 10 سال ایک دور کے اختتام اور ایک نئے دور کا آغاز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی ہندوستان کی تاریخ لکھی جائے گی، ان کے سخت ترین ناقدین بھی مودی جی کے 10 سالہ دور حکومت کو سنہری حروف میں  ہی لکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2014 میں ہندوستان ایک نئے دور میں داخل ہوا جس میں تین دہائیوں کے بعد ملک کو ایک مستحکم حکومت ملی اور ہمیں ملک کے ہر حصے میں کامیابی ملی۔ جناب  شاہ نے کہا کہ اس سے بہت سے مختلف معنی نکالے گئے اور ایک غیر ملکی اخبار نے لکھا کہ ہندوستان کو آزادی 15 اگست 1947 کو ملی تھی لیکن برطانوی راج سے آزادی مودی جی کی قیادت میں 2014 میں حاصل ہوئی تھی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2025-01-31at11.51.06AM3TM8.jpeg

جناب امت شاہ نے کہا کہ 15 اگست 1947 کو ہم ایک طویل عرصے کی غلامی سے آزاد ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں سے ایک ہیں اور نظریات کو اپنانا ہو، غیر ملکی شہریوں کو قبول کرنا ہو یا زبانوں کو قبول کرنا ہو، ہماری تہذیب نے ہمیشہ کشادہ دلی کا مظاہرہ کیا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر  جناب امت شاہ نے کہا کہ ہندوستان کے علاوہ دنیا کا کوئی دوسرا ملک ایسا نہیں ہے جس نے بہت سی تہذیبوں کو شامل کرکے اور اپنی تہذیبوں میں ترمیم کرکے اپنا سفر جاری رکھا ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان واحد ملک ہے جہاں کئی زبانوں، ثقافتوں، بولیوں اور کئی مذاہب نے اپنے وجود اور وقار کی حفاظت کرتے ہوئے ملک کے سفر میں ایک ساتھ ترقی کی ہے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے دور میں بہت سے شعبوں میں بہتری آئی ہے اور تمام شعبوں میں تیزی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر شعبے  میں تیزی آئی ہے اور پیمانے میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ دنیا کی سب سے بڑی وبا کورونا کے دوران ہندوستان بہترین انتظام کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے استعمال سے ملک کی 130 کروڑ آبادی کو ویکسین لگانے اور انہیں ویکسین کے سرٹیفکیٹ دینے کا کام بخوبی مکمل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان سب سے پہلے کورونا ویکسین بنانے والا ملک ہے اور اس نے 100 سے زائد ممالک کو ویکسین فراہم کی ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ مستقبل میں ہندوستان کی تاریخ کو تین حصوں میں تقسیم کیا جائے گا، جس میں پہلا حصہ ‘آزادی سے پہلے اور بعد کا ہندوستان’ ہوگا، دوسرا حصہ ‘ایمرجنسی سے پہلے اور بعد کا ہندوستان’ اور تیسرا حصہ ‘مودی جی سے پہلے ہندوستان اور مودی جی کے بعد ہندوستان’ کا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جب کوئی شخص اپنی محنت، اپنی لگن، صاف دل اور اپنے وژن سے ملک کی قیادت کرتا ہے تو تاریخ اسے نظر انداز نہیں کر سکتی۔

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر  جناب امت شاہ نے کہا کہ جب ملک نے آزادی کی 25ویں اور 50ویں سالگرہ منائی، اسکولوں، پنچایتوں اور سرکاری عمارتوں میں پروگرام منعقد کیے گئے، اسمبلیوں اور پارلیمنٹ میں قراردادیں پاس ہوئیں اور ملک نے کام شروع کیا،  لیکن جب ملک نے اپنی آزادی کی 75 ویں سالگرہ منائی تو کورونا وبا کے باوجود ملک میں 8 لاکھ سے زائد پروگرام منعقد کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ مودی جی نے اس بات کا خیال رکھا کہ 1857 سے 1947 تک کی تحریک آزادی کی تاریخ نئی نسل کو معلوم ہو اور آزادی کے نامعلوم ہیروز کو ملک کی تاریخ میں جگہ ملے۔ انہوں نے کہا کہ مودی جی نے اس بات کا خیال رکھا کہ 75 سال کے کسی بھی دور میں ملک نے جو کارنامے انجام دیئے ہیں انہیں فخر کے ساتھ یاد رکھنا چاہئے اور ساتھ ہی ہم وطنوں کو یہ عہد کرنے کے لئے کہا کہ 75 ویں سال سے 100 ویں سال تک کے سفر یعنی  15 اگست 2047 تک ہم ہندوستان کو مکمل ترقی یافتہ بنائیں گے۔

 

جناب امت شاہ نے کہا کہ مودی جی نے ہم وطنوں کے سامنے 2047 تک ہندوستان کو ایک مکمل ترقی یافتہ ملک بنانے کا ہدف رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے جو عہد کیا تھا وہ آج 130 کروڑ عوام کی عہد بستگی بن گئی ہے اور ملک 2047 کی طرف سفر شروع کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے نوجوانوں کی طاقت 2047 میں ملک کو دنیا میں نمبر ایک بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مودی جی کا ماننا ہے  کہ اگر 130 کروڑ لوگ ایک قدم آگے بڑھیں گے تو ملک 130 کروڑ قدم آگے بڑھے گا۔

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر  جناب امت شاہ نے کہا کہ کورونا کی وبا کے دوران جب مودی جی نے جنتا کرفیو لگایا اور لوگوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کو کہا تو پورا ہندوستان منجمد ہو کر رہ گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کی طرف سے انشن کی اپیل کے بعد پہلی بار عوام نے کسی بھی سیاستداں کے اعلان پر اتنا مثبت ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے حکومت پر تنقید کرنے والوں کو پیغام دیا کہ دیا جلانے سے کورونا ختم نہیں ہوگا لیکن  اس سے سب کو کورونا کے بارے میں آگاہی ملے گی۔

وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا کہ اگر کوئی مودی جی کے سفر کو دیکھنا چاہتا ہے تو صرف 2001 سے 2025 تک کے سفر کو ہی نہیں بلکہ اس سے پہلے کے 40 برسو ں  کو بھی دیکھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ دوسروں کے دکھوں کو دور کرنے کے بارے میں سوچتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی جی نے کبھی بھی عوام کا پیسہ اپنے لئے استعمال نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی جی نے ملک کے لیے کئی سخت اصلاحات کیں اور کئی سخت فیصلے لیے، جنہیں عوام نے قبول کیا اور مودی جی کو بار بار منتخب کیا۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے آخری 10 سال ہندوستان کے اگلے 25 سال یعنی امرت کال کی بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 سال اور اگلے 25 سالوں کی کوششیں ہندوستان کو دنیا میں پہلی پوزیشن پر لے جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے لوگوں میں جو خود اعتمادی پیدا ہوئی ہے اس کا جواب کسی کے پاس نہیں ہے۔ جناب شاہ  نے کہا کہ مودی جی نے ملک کے 60 کروڑ غریبوں کو گھر، گیس، بیت الخلا، پینے کا پانی دیا ہے، علاج کے لیے 5 لاکھ روپے تک کا خرچہ، 5 کلو اناج اور ان کے علاوہ بہت سی سہولیات حکومت فراہم کر رہی ہے۔  جناب شاہ نے کہا کہ گجرات ہو یا دہلی، مودی جی نے انقلابی شروعات کی ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ کچھ رہنما جنوبی ہندوستان کو الگ کرنے کی بات کرتے ہیں۔ وزیرموصوف  نے کہا کہ ایسے ہی  لوگوں  نے اپنے دور میں ملک کو کئی ٹکڑوں میں تقسیم کیا اور کب تک ملک کو تقسیم کرتے رہیں گے۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ مودی جی نے بہت کام کیا ہے جس کا پوری دنیا نے اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی جی کے علاوہ آج دنیا میں کوئی دوسرا سربراہ مملکت نہیں ہے جسے 16 ممالک نے اعلیٰ ترین شہری اعزاز سے نوازا ہو۔ انہوں نے کہا کہ مہاتما گاندھی کے بعد نریندر مودی ملک میں صفائی ستھرائی  کی بات کرنے والے پہلے لیڈر ہیں اور انہوں نے 13 کروڑ گھروں میں بیت الخلاء فراہم کرنے کا کام کیا ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ اور امدا د باہمی کے وزیر  جناب امت شاہ نے کہا کہ 10 سال پہلے ملک کی حکمرانی پالیسی انجماد کے لئےجانی جاتی تھی، لیکن اب یہ کارکردگی کی سیاست کے لیے جانی جاتی ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ 2047 میں ہندوستان مکمل طور پر ترقی یافتہ ہوگا، ہندوستان کا غلبہ ہوگا اور ہم پوری طرح ہندوستانی ہوں گے۔

***

ش ح۔ ک ا۔ م ش


(Release ID: 2097962) Visitor Counter : 10


Read this release in: English , Hindi , Assamese , Kannada