وزارت دفاع
رکشا راجیہ منتری نے یوم جمہوریہ پریڈ 2025 کے بہترین مارچ کرنے والے دستوں اور جھانکی کو ایوارڈ پیش کیا
Posted On:
30 JAN 2025 5:47PM by PIB Delhi
رکشا راجیہ منتری جناب سنجے سیٹھ نے 30 جنوری 2025 کو دہلی کے راشٹریہ رنگ شالا کیمپ میں یوم جمہوریہ پریڈ 2025 کے بہترین مارچنگ دستے اور جھانکی کو ایوارڈ پیش کیے۔ جناب سنجے سیٹھ نے سی پی ڈبلیو ڈی جھانکی اور ثقافتی کارکردگی کے فنکاروں کو خصوصی انعامات سے بھی نوازا۔ ٹریکٹر کمپنیوں کے نمائندوں کو چھ یادگاری نشان سے بھی نوازا گیا۔
سروسز اور سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز (سی اے پی ایف)/ دیگر معاون دستوں اور مختلف ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹیز ) اور مرکزی حکومت کی وزارتوں/ محکموں کی جھانکیوں اور مارچ کرنے والے دستوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ججوں کے تین پینل تشکیل دیے گئے تھے۔ پینل نے درج ذیل نتائج کا اعلان کیا ہے:
- مسلح افواج میں مارچ کرنے والا بہترین دستہ - جموں اور کشمیر رائفلز کا دستہ
- سی اے پی ایفس/دیگر معاون دستوں کا مارچ کرنے والا بہترین دستہ - دہلی پولیس مارچنگ دستہ
- سرفہرست تین جھانکیاں (ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے)
1 - اتر پردیش (مہاکمبھ 2025 - سورنم بھارت: وراثت اور وکاس)
2 - تریپورہ (ابدی تعظیم: تریپورہ میں 14 دیوتاؤں کی پوجا - کھرچی پوجا)
3 - آندھرا پردیش ( ایتیکوپکا بوملو - ماحول دوست لکڑی کے کھلونے)
- مرکزی وزارتوں/محکموں کی طرف سے بہترین جھانکی
قبائلی امور کی وزارت (جنجاتیہ گورو ورش)
- سنٹرل پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ (آئین ہند کے 75 سال)
- 'جےتی جئے ماما بھارتم' ڈانس گروپ
اس کے علاوہ، مائی گورنمنٹ پورٹل پر 26 سے 28 جنوری 2025 تک شہریوں کے لیے ایک آن لائن پولنگ کرائی گئی تھی تاکہ وہ 'مقبول انتخاب کے زمرے کے طور پر اپنی پسندیدہ جھانکی اور مارچنگ دستے کو ووٹ دیں۔ نتائج درج ذیل ہیں:
- مسلح افواج کا بہترین مارچنگ دستہ - سگنلز کا دستہ
- سے اے پی ایفس/دیگر معاون افواج کے درمیان مارچ کرنے والا بہترین دستہ – سی آرپی ایف مارچنگ دستہ
- تین بہترین جھانکیاں (ریاستیں/ مرکز کے زیر انتظام علاقے)
پہلا - گجرات (سورنم بھارت: وراثت اور وکاس)
دوسرا - اتر پردیش (مہاکمبھ 2025 - سورنم بھارت: وراثت اور وکاس )
تیسرا - اتراکھنڈ (اتراکھنڈ: ثقافتی ورثہ اور ایڈونچر اسپورٹس)
- مرکزی وزارتوں/محکموں کی بہترین جھانکی - خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت (وزارت کی جامع اسکیموں کے تحت پرورش پانے والی خواتین اور بچوں کا کثیر جہتی سفر)
رکشا راجیہ منتری نے اپنے خطاب میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ان الفاظ کو یاد کیا کہ یوم جمہوریہ پریڈ میں لوگوں کی شرکت قوم کے تئیں لوگوں کی محبت اور لگن کو ظاہر کرتی ہے۔جناب سنجے سیٹھ نے اس حقیقت پر زور دیا کہ تمام جھانکیاں اپنی بناوٹ اکے اعتبار سے منفرد تخلیقی صلاحیتوں کو ظاہر کرتی ہیں۔ 2047 تک وکست بھارت کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے نظریہ کو دہراتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک شخص کا تعاون نہیں ہے بلکہ 140 کروڑ ہندوستانیوں کا ملک کو دنیا کی سب سے مضبوط قوم بنانے کا عزم ہے۔
جناب سنجے سیٹھ نے ثقافتی کارکردگی میں 5000 فنکاروں کا نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کے چیلنج کو قبول کرنے کے لیے وزارت ثقافت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ملک بھر کے لوگ کارکردگی سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔ تقریب کے ایک حصے کے طور پر، رکشا راجیہ منتری نے جھانکیوں کے فنکاروں کےذریعہ پیش کئے گئے تین ثقافتی پروگراموں کا بھی مشاہدہ کیا۔
********
ش ح۔ع و۔ا ک م
U-5813
(Release ID: 2097687)
Visitor Counter : 19