وزارت خزانہ
سی بی آئی سی نےمنشیات خاتمہ مہم کے دوران 11 سے 26 جنوری 2025 تک 10,413 کلو گرام منشیات اور 94.62 لاکھ گولیاں ضبط کیں جن کی مالیت 2,246 کروڑ ہے
Posted On:
29 JAN 2025 6:53PM by PIB Delhi
سنٹرل بورڈ آف ان ڈائریکٹٹیکس اور کسٹمز (سی بی آئی سی)، وزارت خزانہ کی طرف سے منشیات کے خاتمہ کی مہم کے ایک حصے کے طور پر، 11 سے 26 جنوری، 2025 تک، سی بی آئی سی کی فیلڈ ٹیموں نے تقریباً 7,844 کلو گانجہ، 1,724 کلو گرام میتھاکالون (مینڈریکس)، 560 ہشیش؍چرس ، 130 کلو میتھمفیٹامین، 105 کلو کیٹامائن، 23 کلو ہیروئن، 20 کلو کوکین، 7 کلو ایم ڈی ایم اے، 94.16 لاکھ ٹراماڈول ایچ سی ایل گولیاں، 46,000 الپرازولم گولیاں اور مختلف ادویات کے 586 ایمپولز انجیکشن ضبط کئے۔
تباہ شدہ این ڈی پی ایس کی غیر قانونی بین الاقوامی مارکیٹ مالیت تقریباً 2246 کروڑ ہے۔ اس کو ملک کے متعدد مقامات پر محفوظ اور غیر خطرناک طریقہ سے تلف کیا گیا۔
منشیات کو تلف کرنے کی مہم نہ صرف این ڈی پی ایس کی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے سی بی آئی سی کے عزم کو اجاگر کرتی ہے بلکہ اس کا مقصد اس سلسلے میں سی بی آئی سی کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں عوام میں بیداری کو فروغ دینا ہے۔ یہ مہم 11 جنوری 2025 کو نئی دہلی میں منعقدہ منشیات کی اسمگلنگ اور قومی سلامتی سے متعلق علاقائی کانفرنس کے دوران مرکزی وزیر داخلہ کی طرف سے شروع کی گئی ملک گیر مہم کے مطابق ہے۔
***
(ش ح۔اص)
UR No.5791
(Release ID: 2097436)
Visitor Counter : 16