ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر جن پتھ، نئی دہلی میں ہینڈلوم کانکلیو-منتھن کا افتتاح کیا


ہتھ کرگھے کے شعبے کو روایت، اختراعی ڈیزائن اور توجہ کی حامل بازار حکمت عملیوں میں جدیدیت کےامتزاج کے ذریعے پریمیم خصوصی مارکیٹ کو نشانہ بنانا چاہیے:جناب گری راج سنگھ، مرکزی وزیر ٹیکسٹائل

ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر نے ’’ہینڈ لوم کانکلیو: منتھن‘‘ میں تمام شراکت داروں سے اپیل کی کہ وہ روایتی طرز فکر کو بدل کر ہتھ کرگھے کے شعبےکو ’آتم نربھر‘ بنائیں اور اختراعی تکنیکی طریقوں کے ذریعے ہتھ کرگھے کی بُنائی کو خود کفیل بنائیں اور عالمی سطح پر ہتھ کرگھے کی مصنوعات کے لیے ایک برانڈ امیج بنائیں

ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر نے اس پر روشنی ڈالی کہ ٹیکسٹائل کی وزارت خواتین کو بااختیار بنانے کے وزیر اعظم مودی کے وژن کی ایک بہترین مثال ہے کیونکہ وزارت کے تمام اہم کارکنان خواتین ہیں اور ٹیکسٹائل کی صنعت میں زیر ملازمت زیادہ تر کاریگر اور بنکر بھی خواتین ہیں

ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے ہینڈلوم ویور ای-پہچان پورٹل اور ہینڈلوم ایوارڈز کے لیے آن لائن ماڈیول کا آغاز کیا

Posted On: 29 JAN 2025 11:30AM by PIB Delhi

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002E4YJ.jpg

ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہ ابھرتی ہوئی ای کامرس مارکیٹ کو نشانہ بنانے کے لیے ہتھ کرگھے کی  مصنوعات کی پائیدار اور ماحولیات کے تئیں ان کی موافقت، رنگنے کے قدرتی فوائد، نامیاتی ریشوں اور ہتھ کرگھے کی مصنوعات کے ڈیزائن کی انفرادیت کے بارے میں بڑے پیمانے پر بیداری پیدا کرنے کی سخت ضرورت ہے، جس کے سال 2030 تک 325 بلین ڈالر کی مارکیٹ بننے کی امید ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003DZD8.jpg

ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر نے ٹیکسٹائل کی صنعت میں کام کرنے والے منظم/کارپوریٹ سیکٹر پر بھی زور دیا کہ وہ ایک ایسا ماڈل تیار کریں جس سے سماجی تحفظ اور ہتھ کرگھے کے کاریگروں کے لیے منصفانہ معاوضہ کو یقینی بنانے کے لیے پائیدار ذریعۂ معاش فراہم کیا جا سکے۔ ٹیکسٹائل کی وزارت کی طرف سے کارپوریٹس/پیداکار کمپنیوں/اسٹارٹ اپس کے لیے ایک ایوارڈ شروع کیا جائے گا، جس سے ہتھ کرگھے کی صنعت کے لیے ایک ماڈل تیار ہوگا اور ہتھ کرگھے کے کاریگروں کو کم از کم 300 دن/سال کے لیے پائیدار روزگار فراہم کیا جائے گا۔

امور خارجہ اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر مملکت جناب پبیترا مارگریتا نے تقریب سے خطاب کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ہتھ کرگھے کی مصنوعات ہمارے ملک کے ثقافتی ورثے کا زندہ ثبوت ہیں۔ انہوں نے ہتھ کرگھے کی صنعت کو ایک متحرک شعبے کے طور پر دوبارہ زندہ کرنے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا، جس سے نوجوان نسل کو راغب کرنے کے لیے مناسب آمدنی مہیا ہوتی ہے۔

سکریٹری/ٹیکسٹائل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ’کانکلیو-منتھن‘ ایک ’چنتن شوِر‘ ہے، جو مارکیٹنگ کے مواقع کی دستیابی اور ہتھ کرگھے سے نوجوانوں کی کمی کے بارے میں خدشات کو دور کرنے کے لیے شراکت داروں کے ساتھ "سمواد" قائم کرنے کی وزارت کی ایک کوشش ہے۔ انہوں نے جدید تعلیم اور روایتی علم کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے پر بھی زور دیا۔

 

تقریب کی اہم جھلکیاں:

 

اس کانکلیو میں 03 تکنیکی سیشن منعقد کیے گئے:

  • ہتھ کرگھے کے شعبے میں اسٹارٹ اپ ایکو نظام کے لیے مدد۔
  • ہتھ کرگھے کی مارکیٹنگ کے راستے اور حکمت عملی۔
  • نوجوان بنکروں کے لیے ہتھ کرگھے کے شعبے کی ماڈلنگ: نقطہ نظر اور حکمت عملی۔

 

تکنیکی سیشن کے اہم نکات اس طرح ہیں:

  1. خصوصی مصنوعات پر توجہ مرکوز کرنا۔
  2. ایک اہم قیمت کی تجویز کے طور پر پرکشش پیکیجنگ۔
  3. نوجوانوں کو راغب کرنے کے لیے ہتھ کرگھے کے شعبے میں روزگار کے سازگار مواقع کو فروغ دینا۔
  4. تربیتی کورسز کے لیے نصاب کو اس انداز میں ڈیزائن کیا جائے کہ اس میں غیرتکنیکی مہارتیں، آئی ٹی کا علم اور پریزنٹیشن کی مہارتیں شامل ہوں۔
  5. صارفین مصنوعات کے پیچھے کہانی کی طرف راغب ہوتے ہیں، مصنوعات تیار کے پیچھے کی کہانی کو صارفین کو راغب کرنے کے لیے اجاگر کیا جا سکتا ہے۔
  6. باقاعدہ تعلیم کے ایک حصے کے طور پر ہتھ کرگھے کی بنائی کو شامل کرنا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004P0UJ.jpg

****

 

ش ح۔ک ح۔ش ا

U-5770


(Release ID: 2097271) Visitor Counter : 18