محنت اور روزگار کی وزارت
ڈاکٹر من سکھ ما نڈویہ نئی دہلی میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے محنت اور سکریٹریوں کے ساتھ قومی کانفرنس کی صدارت کریں گے
لیبر ریفارمز، افرادی قوت کے لیے سماجی تحفظ کے اقدامات، نیشنل کیرئیر سروس پورٹل اور ماڈل کیرئیر سینٹرز کے ذریعے روزگار کی صلاحیت کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز
کاروبار کرنے میں آسانی اور تعمیل کے بوجھ میں کمی کے ذریعے معیاری روزگار پیدا کرنے کے لیے اصلاحات کی سہولت فراہم کرنے کے بارے میں خیالات کا تبادلہ ہو گا
Posted On:
28 JAN 2025 7:54PM by PIB Delhi
محنت و روزگار اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر ڈاکٹر من سکھ مانڈویہ 29-30 جنوری 2025 کو نئی دہلی میں دو روزہ "ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے محنت اور سکریٹریز کے ساتھ قومی کانفرنس" کی صدارت کریں گے۔ لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ اور مائیکرو سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز كی مملكتی وزیر محترمہ شوبھا کرندلاجے بھی میٹنگ میں شرکت کریں گی اور سمیتا داؤرا، سکریٹری (محنت اور روزگار) بحث کے لیے سیاق و سباق طے کریں گی۔
محنت اور روزگار کی وزارت نیشنل کیریئر سروس (این سی ایس) پورٹل اور ماڈل کیریئر سینٹرز کے ذریعے تمام 36 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ لیبر ریفارمز، منظم اور غیر منظم کارکنوں کے لیے سماجی تحفظ، بشمول Gig اور پلیٹ فارم ورکرز، ای ایس آءی سی میڈیکل انفراسٹرکچر اور صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کو پھیلانے اور روزگار کو بہتر بنانے کے لیے اس قومی میٹنگ کا اہتمام کر رہی ہے۔
لیبر کوڈز کے تحت مرکز، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے مسودہ قوانین کی ہم آہنگی اور موجودہ فریم ورک کے تحت ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ لیبر اصلاحات سمیت اہم لیبر اور روزگار کے مسائل پر لیبر کوڈز كے جذبے كے ساتھ بصیرت، تجربات اور بہترین طریقوں کا تبادلہ ہوگا۔ ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے اپنی طرف سے پہلے سے کی گئی اصلاحات کو ظاہر کریں گے۔
میٹنگ کا مقصد انسپکٹر کے کردار کو انسپکٹر کم سہولت کار میں تبدیل کرنے کے لیے اسٹیک ہولڈرز کی استعداد کار میں اضافہ کرنا ہے۔ ان اصلاحات کا مقصد ایم ایس ایم ایز اور اسٹارٹ اپ سمیت صنعت کی ترقی کو آسان بنانا ہے تاکہ کاروبار کرنے میں آسانی کے ذریعے معیاری روزگار کی تخلیق کو فروغ دیا جا سکے اور ساتھ ہی ساتھ مزدوروں کی فلاح و بہبود اور خواتین کی ورک فورس میں شرکت وغیرہ کو فروغ دیا جا سكے۔
میٹنگ کا کلیدی مقصد مرکزی حکومت، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کوششوں میں ہم آہنگی کو تیز کرنا ہے تاکہ اصلاحات کے لیے ایک ہموار اور مستقل قانونی اور انتظامی ڈھانچہ بنایا جا سکے جس کا مقصد کارکنوں اور آجروں دونوں کو فائدہ پہنچانا ہے۔
*****
U.No:5764
ش ح۔ع س۔س ا
(Release ID: 2097160)
Visitor Counter : 15