وزارت دفاع
بھارتی ساحلی محافظ دستے (آئی سی جی) اور انڈونیشیا کے ساحلی محافظ دستے نے مزید تین سال کے لیے مفاہمت نامے کی تجدید کی
Posted On:
28 JAN 2025 5:51PM by PIB Delhi
بھارتی ساحلی محافظ دستے (آئی سی جی) اور انڈونیشیا کے ساحلی محافظ دستے (بدان کیمانان لاؤٹ ریپبلک انڈونیشیا-باکملا) نے نئی دہلی میں ساحلی محافظ دستے کے ہیڈ کوارٹر میں 27جنوری 2025 کو دوسری اعلی سطحی میٹنگ (ایچ ایل ایم) کے دوران بحری سیکورٹی اور سلامتی میں تعاون سے متعلق اپنے مفاہمت نامے کی مزید تین سال کے لیے تجدید کی ۔ میٹنگ کی قیادت آئی سی جی کے ڈائریکٹر جنرل پرمیش شیومانی اور باکملا کے چیف وائس ایڈمرل ارونسیہ نے ایک آٹھ رکنی وفد کے ساتھ کی ، جو مفاہمت نامے کے تحت 24-28 جنوری 2025 تک ہندوستان کے سرکاری دورے پر ہیں ۔
بات چیت بحری تلاش اور بچاؤ کاری ، آلودگی کی روک تھام اور سمندر سے متعلق نفاذ جیسے شعبوں میں کام کاج میں تعاون کو فروغ دینے پر مرکوز تھی ۔ دونوں فریقوں نے بھارت-بحرالکاہل خطے کی حفاظت اور لچک کو بڑھانے کے لیے بہترین طورطریقوں کے باہمی اشتراک اور پیشہ ورانہ تبادلوں کو برقرار رکھنے پر زور دیا ۔
دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو اجاگر کرتے ہوئے آئی سی جی بھارتی ساحلی محافظ دستے کا جہاز شونک، باکملا کے ساتھ کا م کاج سے متعلق تعلقات کو مزیدمستحکم کرنے کے لیے 27-30 جنوری 2025 تک جکارتہ میں فی الحال تعینات ہے ۔ یہ تجدید شدہ معاہدہ ایک محفوظ اور تعاون پر مبنی سمندری ماحول کو فروغ دینے کے لیے بھارت اور انڈونیشیا کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے ۔
***********
) ش ح – م ع -ش ب ن )
U.No. 5757
(Release ID: 2097104)
Visitor Counter : 14