خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خواتین اور بچوں کی ترقی سے متعلق وزارت کی 2025 کے یوم جمہوریہ کی پریڈ میں جھانکی نے زچگی کی دیکھ بھال، زندگی کے تسلسل اور خواتین کی قیادت کو اجاگر کیا

Posted On: 26 JAN 2025 3:01PM by PIB Delhi

یوم جمہوریہ 2025 کی پریڈ میں وزارت خواتین و بچوں کی ترقی کی جھانکیاں نے وزارت کی اسکیموں کے زندگی کے تسلسل کے نقطہ نظر اور خواتین کی قیادت میں ترقی کو خوبصورتی سے پیش کیا۔ جھانکی کے مرکز میں ایک ماں کو دکھایا گیا جو محبت سے اپنی بچی کو گود میں لیے ہوئے تھی، جو بچے کی پہلی معلمہ کے طور پر ماں کے کردار کی علامت تھی۔

جھانکی میں تازہ پھلوں، سبزیوں، اناج اور دودھ کے رنگا رنگ مناظر بھی شامل تھے، جو سکشم آنگن واڑی اور پوشن ابھیان کی طاقتور تبدیلی کی عکاسی کرتے تھے۔ یہ وزارت کا نمایاں پروگرام ہے جس کا مقصد غذائی قلت کا خاتمہ کرنا اور بھارت کے بچوں اور ماؤں کے لیے ایک صحت مند اور روشن مستقبل کی پرورش کرنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001K28C.jpg

وزارت خواتین و بچوں کی ترقی کی جھانکی نے اختیارات کی فراہمی، خواتین کی قیادت میں ترقی، اور وکست بھارت 2047 میں خواتین کے کردار کی ایک طاقتور داستان پیش کی۔

اس میں وزارت کی جامع اسکیموں کے تحت پرورش پانے والی خواتین اور بچوں کے متنوع سفر کو اجاگر کیا گیا، جیسے کہ ون اسٹاپ سینٹر، ویمن ہیلپ لائن (181)، چائلڈ ہیلپ لائن (1098)، پردھان منتری ماترو وندھنا یوجنا، اور دیگراقدامات شامل ہیں۔ یہ اقدامات خواتین کی حفاظت، اختیارات کی فراہمی، بچوں کے تحفظ و فلاح و بہبود، اور صحت، غذائیت، اور تعلیم کے شعبوں کا احاطہ کرتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002G1D0.jpg

جھانکی میں بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کے 10 سال اور آنگن واڑی اسکیم کے 50 سال کی تکمیل کے جشن سے متعلق واضح تصویریں بھی تھیں، اور ساتھ ہی پی ایم کیئرز فار چلڈرن، پلنا، اور بالغ لڑکیوں کے لئے اسکیم کے ذریعے فراہم کی جانے والی غیر متزلزل حمایت کو اجاگر کرتی ہیں۔ جھانکی میں خواتین کو جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت میں سرگرم حصہ لیتے ہوئے دکھایا گیا، جو ایک ترقی پسند بھارت میں خواتین کے بدلتے ہوئے کردار کی عکاسی کرتی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0036IO6.jpg

جھانکی کے مرکزی حصے میں بھارت کی عورت کے ’’شکتی سوروپ‘‘ کو پیش کیا گیا—ہر پہلو میں بااختیار، طاقتور، اور کسی بھی شعبے میں پیشہ یا کام اختیار کرنے کے لیے آزاد، چاہے وہ سائنس اور ٹیکنالوجی ہو، طب، انتظامیہ، مصنوعی ذہانت یا خلا ہو۔ اس تصویر نے آج کی بااختیار بھارتی عورت کی قوت، ثابت قدمی، اور متعدد کاموں کو بیک وقت انجام دینے کی صلاحیت کو بھی اجاگر کیا۔

جھانکی کے اطراف پر حکومتی اسکیموں کی شاندار عکاسی یہ پیغام دیتی ہے کہ ایک بااختیار عورت ایک مضبوط قوم کی ریڑھ کی ہڈی ہے، اور ’’سشکت ناری، سشکت بھارت‘‘ (بااختیار خواتین، بااختیار بھارت) کے جذبے کو مجسم کرتی ہے۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-5671


(Release ID: 2096457) Visitor Counter : 20


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Kannada