کامرس اور صنعت کی وزارتہ
بھارت کے صنعت و تجارت کے وزیر جناب پیوش گوئل 27-28 جنوری 2025 کو عمان کا دورہ کریں گے
یہ دورہ بھارت کی عمان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کے عزم کو اجاگر کرے گا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا
Posted On:
26 JAN 2025 3:09PM by PIB Delhi
بھارتی وزیر برائے تجارت و صنعت، جناب پیوش گوئل، 27-28 جنوری 2025 کو عمان کے دارالحکومت مسقط کا دورہ کریں گے جہاں وہ عمان کے تجارت، صنعت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے وزیر محترم قیس بن محمد بن موسیٰ الیوسف کے ساتھ گیارہویں مشترکہ کمیشن اجلاس (جے سی ایم) میں شرکت کریں۔ یہ دورہ بھارت اور عمان کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ عمان خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) کے اہم تجارتی شراکت داروں میں شامل ہے، اور جس کے ساتھ 2023-2024 میں دو طرفہ تجارت کا حجم تقریباً 8.94 بلین امریکی ڈالر تک پہنچا۔
اس دورے کے دوران دونوں رہنما تجارت، سرمایہ کاری اور عالمی اقتصادی صورتحال پر وسیع تبادلۂ خیال کریں گے۔ بھارت-عمان جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے(سی ای پی اے) پر بات چیت، جو کہ ایک ترقی یافتہ مرحلے میں ہے، کو اس دورے کے دوران مزید تقویت ملنے کا امکان ہے۔ دونوں فریقین ایک تجارتی طور پر اہم، متوازن، منصفانہ، پُرامید اور باہمی فائدہ مند سی ای پی اے کو حتمی شکل دینے کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں۔
وزیر موصوف کے ساتھ ایک تجارتی وفد بھی ہے، جو فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف آئی سی سی آئی) اور عمان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے درمیان مشترکہ کاروباری کونسل کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے جا رہا ہے۔
پیوش گوئل محترم قیس بن محمد بن موسیٰ الیوسف کے ساتھ ملاقات کے علاوہ وزیر خزانہ اور سی ای پی اے کی وزارتی کمیٹی کے چیئرپرسن محترم سلطان بن سلیم الحبسی، صدر، پبلک اتھارٹی برائے خصوصی اقتصادی زونز اور فری زونز(او پی اے زیڈ) محترم شیخ ڈاکٹر علی بن مسعود السنیدی اور عمان کی صنعت کے نمائندوں اور بھارتی کمیونٹی کے ساتھ بھی ملاقاتیں کریں گے۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-5670
(Release ID: 2096455)
Visitor Counter : 24