کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مہاکمبھ 2025: پریاگ راج میں پردھان منتری جن اوشدھی مراکز  زائرین کے لیے قابل استطاعت اور معیاری ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ بیداری میں اضافہ بھی کر رہے ہیں

Posted On: 25 JAN 2025 7:19PM by PIB Delhi

حکومت ہند کے پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا (پی ایم بی جے پی) کے تحت مہاکمب نگر میں پانچ جن اوشدھی مراکز قائم کیے گئے ہیں، جن میں سے ایک کالگرام میں واقع ہے۔ یہ مراکز مہاکمبھ میلے کی پوری مدت میں کام کرتے رہیں گے۔ ان مراکز کا مقصد زائرین کے لیے قابل استطاعت اور معیاری ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ بیداری پھیلانا بھی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001GNCZ.jpg

جناب روی داڈِچ ، سی ای او، فارماسیوٹیکل اینڈ میڈیکل ڈیوائسز بیورو آف انڈیا (پی ایم بی آئی)، محکمہ ادویہ سازی، حکومت ہند نے آج پریاگ راج میں جن اوشدھی اسٹال اور دیگر جن اوشدھی مراکز کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ ’’جن اوشدھی مراکز سے دوائیں خریدنے سے عوام کے اخراجات میں 50 سے 90 فیصد تک بچت ہوتی ہے۔‘‘ اپنے دورے کے دوران، انہوں نے پی ایم بی جے پی کی افادیت اور فوائد کے بارے میں تبادلہ خیال کرنے کے لیے زائرین اور سینٹر آپریٹرز سے بات چیت کی۔

سی ای او نے مزید بتایا کہ اتر پردیش میں 2,633 جن اوشدھی مراکز کام کر رہے ہیں، جن میں 62 مراکز پریاگ راج میں کام کر رہے ہیں۔ ملک بھر میں جن اوشدھی اسکیم کے تحت 15,000 سے زیادہ مراکز کھولے گئے ہیں، جس میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ویژن سے متاثر ہوکر 25,000 مراکز کھولنے کا ہدف ہے۔ اس سال ان مراکز کے ذریعے دوائیوں کی فروخت کا ہدف 2,000 کروڑ روپے ہے جس میں سے 1,500 کروڑ روپے پہلے ہی حاصل کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے مہاکمبھ کے عقیدت مندوں کو پن کوڈ پر مبنی نظام کے ذریعے قریب ترین جن اوشدھی مرکز تلاش کرنے کے عمل کی وضاحت کی اور انہیں سستی ادویات کی دستیابی کے بارے میں آگاہ کیا۔ تقریب کے دوران، شری ددھیچ نے میڈیا کے نمائندوں کے سوالات کے جوابات بھی دیے اور جن اوشدھی اسکیم کی حمایت کرنے پر میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:5653


(Release ID: 2096260) Visitor Counter : 25