قومی انسانی حقوق کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان كے قومی انسانی حقوق کمیشن نے ہریانہ كے  گروگرام میں  کرنٹ لگنے سے ایك لائن مین کی مبینہ موت کا از خود نوٹس لیا


چیئرمین، دکشن ہریانہ بجلی وترن نگم اور گروگرام پولیس کمشنر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے

توقع ہے کہ رپورٹ میں ایف آئی آر کی حیثیت اور اگر کوئی ہے  تو  مرنے والے کے لواحقین كو معاوضہ  كی اطلاع شامل ہو گی

Posted On: 24 JAN 2025 8:23PM by PIB Delhi

ہندوستان كے قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) نے ایک میڈیا رپورٹ کا از خود نوٹس لیا ہے کہ سکندر پور بڈھا، گروگرام میں بجلی کے ٹرانسفارمر پر کام کرتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جنوبی ہریانہ بجلی وتر نگم  کے ایك لائن مین کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔یہ واقعہ 21 جنوری 2025 کو ہریانہ میں پیش آیا۔اطلاعات کے مطابق ابھی  وہ کام کر ہی رہا  تھا كہ  بجلی کی سپلائی بحال کر دی گئی۔

کمیشن نے مشاہدہ کیا ہے کہ خبر کے مندرجات اگر درست ہیں تو متاثرہ شخص کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہوئی ہے۔لہذا كمیشن نے چیئرمین، دکشن ہریانہ بجلی وترن نگم  اور کمشنر آف پولیس، گروگرام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔توقع کی جاتی ہے کہ اس میں ایف آئی آر کی حیثیت اور معاوضہ كا ذكر شامل کیا جائے گا، جو مرنے والے کے قریبی رشتہ داروں کو دیا گیا ہے۔

22 جنوری 2025 کو سامنے آنے والی میڈیا رپورٹ کے مطابق متوفی کے لواحقین نے مبینہ طور پر الزام عائد کیا ہے کہ یہ موت محکمہ بجلی کی سنگین غفلت کا نتیجہ ہے۔

******

U.No:5610

ش ح۔ع س۔س ا


(Release ID: 2096019) Visitor Counter : 11


Read this release in: Punjabi , English , Hindi