وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

سی بی آئی سی نے جی ایس ٹی خلاف ورزیوں سے  متعلق  جعلی اور دھوکہ دہی پر مبنی سمن جاری کرنے والے  جعل سازوں  کے خلاف خبردار کیا


ٹیکس دہندگان  ، ڈی جی جی آئی یا سی جی ایس ٹی کے کسی بھی دفتر سے موصول ہونے والی کسی بھی بات چیت کی تصدیق سی بی آئی سی کی ویب سائٹ  https://esanchar.cbic.gov.in/DIN/DINSearch پر موجود ’ ویریفائی سی بی آئی سی – ڈی آئی این ‘  ونڈو کا استعمال کرتے ہوئے    کر سکتے ہیں

اگر کسی سمن  کے مشکوک ہونے کا شبہ ہو تو ٹیکس دہندگان فوری طور پر ڈی جی جی آئی یا سی جی ایس ٹی دفاتر کو اطلاع دے سکتے ہیں

Posted On: 24 JAN 2025 5:50PM by PIB Delhi

حال ہی میں یہ مشاہدہ کیا گیا ہے کہ کچھ افراد دھوکہ دہی کی نیت سے جعلی سمن تیار کر کے ٹیکس دہندگان کو بھیج رہے ہیں، خواہ وہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف جی ایس ٹی انٹیلیجنس ( ڈی جی جی آئی )  یا سینٹرل بورڈ آف انڈائریکٹ ٹیکسز اینڈ کسٹمز ( سی بی آئی سی )  کے زیرِ  تحقیقات  ہوں یا نہ ہوں۔

یہ جعلی سمن اصل دستاویز سے بہت مشابہت رکھتے ہیں کیونکہ ان میں محکمے کے لوگو اور دستاویز شناختی نمبر( ڈی آئی این )  کا استعمال کیا گیا ہے۔ تاہم، یہ ڈی آئی این  نمبر جعلی ہیں اور  جعل سازوں  کی جانب سے دستاویز کو اصل اور  معتبر  دکھانے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔

یہ ایک بار پھر واضح کیا جاتا ہے کہ ٹیکس دہندگان  ، ڈی جی جی آئی یا سی جی ایس ٹی کے کسی بھی دفتر سے موصول ہونے والی کسی بھی بات چیت کی تصدیق سی بی آئی سی کی ویب سائٹ  https://esanchar.cbic.gov.in/DIN/DINSearch پر موجود ’ ویریفائی سی بی آئی سی – ڈی آئی این ‘  ونڈو کا استعمال کرتے ہوئے    کر سکتے ہیں ۔

 

 https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001L6TV.jpg

 

اگر کوئی فرد یا ٹیکس دہندہ ڈی آئی این  کی تصدیق کے دوران یہ پاتا ہے کہ سمن/خط/نوٹس جعلی ہے، تو اسے فوری طور پر متعلقہ دفتر کو اطلاع دی جانی چاہیے۔ یہ قدم اہل ڈی جی جی آئی یا سی جی ایس ٹی دفاتر کو جعلی سمن/خط/نوٹس کا استعمال کرتے ہوئے عوام  کے ساتھ  دھوکہ دہی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے قابل بنائے گا ۔

سی بی آئی سی نے 05 نومبر ،  2019 ء  کو سرکلر نمبر 122 / 41 / 2019 – جی ایس ٹی  جاری کیا تھا، جس میں تمام سی بی آئی سی افسران کی جانب سے بھیجی جانے والی کمیونیکیشن میں ڈی آئی این   جاری  کرنے اور اس کا حوالہ دینے سے متعلق ہدایات فراہم کی گئی ہیں۔

............................................ .........

) ش ح –      ض ر   -  ع ا )

U.No. 5597

 


(Release ID: 2095913) Visitor Counter : 27


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Gujarati