امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر امت شاہ نے گجرات کے احمد آباد میں احمدآباد میونسپل کارپوریشن کے 651؍کروڑ روپے کی لاگت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور سنگ بنیاد رکھا


مودی جی نے پردھان منتری سولر روف ٹاپ یوجنا شروع کی ہے، جس سے بجلی کی بچت ہوگی اور اخراجات کم ہوں گے

آج، رانیپ کی 350 سے زائد سوسائٹیوں میں بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے لیےباؤڑی کی تعمیر کا کام شروع ہو رہا ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی ہمیشہ 25 برس آگے کے وژن کے ساتھ منصوبے بناتے ہیں

باؤڑی کی تعمیر اور سولر روف ٹاپ یوجنا قرہ ارض کےدرجہ حرارت، موسمیاتی تبدیلی اور آنے والے وقت میں پانی کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بنائی گئی ہے

احمد آباد میونسپل کارپوریشن نے رانیپ میں ایک سڑک تعمیر کی ہے، جو اس علاقے کا منظرنامہ بدل دے گی

اس علاقے میں ہونے والے بہت سے ترقیاتی کاموں کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل کا تہہ دل سے شکریہ

Posted On: 23 JAN 2025 9:00PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیرجناب امت شاہ نے آج گجرات کے احمدآباد میں احمد آباد میونسپل کارپوریشن (اے(اے ایم سی)کے651؍کروڑ روپے کی لاگت کے  مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اورسنگ بنیا د رکھا۔ اس تقریب  میں گجرات کے وزیر اعلیٰ جناب بھوپندر پٹیل سمیت متعدد معزز شخصیات نے شرکت کی۔

IMG_2273.JPG

اپنے خطاب کے دوران جناب امت شاہ نے زور دے کر کہا کہ رانیپ کے باشندوں کو درپیش ایک اہم مسئلہ اب حل ہو گیا ہے۔ انہوں نے ناران پورہ، وڈج، رانیپ، چاندلوڈیا، اور گھاٹلوڈیا کے رہائشیوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے سڑک کے دونوں طرف تفریحی پارکس اور بازاروں کی ترقی کا اعلان کیا۔ انہوں نے رانیپ میں ایک بڑی سڑک کی تعمیر میں اے ایم سی کی جانب سے کی گئی اہم سرمایہ کاری پر روشنی ڈالی، جس سے علاقے کے منظر نامے میں تبدیلی کی امید ہے۔

 

IMG_2278.JPG

جناب شاہ نے یقین دہانی کرائی کہ علاقے کی مجموعی ترقی 2029 تک مکمل ہو جائے گی۔ انہوں نے چین پور اور ڈی کیبن میں طویل عرصے سے زیرالتوا ترقیاتی منصوبوں کے آغاز کا بھی اعلان کیا، جس سے رانیپ، نوا رانیپ، چین پور اور ڈی کیبن کے درمیان سفر کے فاصلے میں نمایاں طور پر کمی ہو جائے گی۔ انہوں نے رانیپ کے 350 سوسائٹیوں میں بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے لیے باوڑی بنانے کی پہل کا آغاز کیا، اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ اس کی فنڈنگ مرکزی اور صوبائی حکومتوں اور احمد آباد میونسپل کارپوریشن (اے ایم سی )کی طرف سے کی جائے گی، اس منصوبے کے تحت کوئی سوسائٹی کسی قسم کی لاگت برداشت نہیں کرے گی۔ انہوں نے رہائشیوں کو وزیراعظم جناب  نریندر مودی کی جانب سے شروع کی گئی پہل "پردھان منتری سولر روف ٹاپ یوجنا(پی ایم سوریہ گھر) کواپنانے کی ترغیب دی، جو بجلی کی بچت اور اخراجات کو کم کرنے کے لیے شمسی توانائی کے استعمال کو فروغ دیتی ہے۔  جناب  شاہ نے گاندھی نگر کے رہائشیوں سے کہا کہ وہ ماحولیات کی تبدیلی اور مستقبل کی آبی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے باوڑیوں کی تعمیر اور سولر روف ٹاپس دونوں کو اپنائیں۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی ہمیشہ 25 سال آگے  کے وژن کے ساتھ منصوبے بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسکیمیں زمین کے درجہ حرارت، ماحولیاتی تبدیلی اور آنے والے وقت میں پانی کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہیں۔

IMG_2345.JPG

 اس کے علاوہ  جناب امت شاہ نے بچیوں کو دودھ فراہم کرنے کے لیے ایک اسکیم شروع کرنے کا اعلان کیا اور آنگن واڑی میں بچوں کے لیے غذائیت سے بھرپور کھانا یقینی بنانے کے لیے حکومتی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے گاندھی نگر لوک سبھا حلقہ میں اسی طرح کی کوششوں کی کامیابی کا حوالہ دیتے ہوئے لوگوں کو آنگن واڑی کو اپنانے اور اس اقدام کی حمایت کرنے کی ترغیب دی، جہاں اب 30؍فیصد آنگن واڑی کو برادری کی حمایت حاصل ہے۔

IMG_9717.JPG

وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل کے تعاون کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جناب شاہ نے خطے میں جاری ترقیات کی ستائش کی۔ انہوں نے لوگوں سے پریاگ راج میں مہا کمبھ کا دورہ کرنے کی بھی اپیل کرتے ہوئے اسے زندگی میں ایک بار ہونے والا تجربہ اور دنیا کا سب سے بڑا میلہ قرار دیا۔

*****

(ش ح۔   م ع ن۔م ش)

UR-5571


(Release ID: 2095683)