ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو نے تمل نادو کے کوئمبٹور میں ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کی وزارت کی پارلیمانی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی


کتاب ‘‘گلمپسز: سی اے ایم پی اے کی کامیابی کی کہانیاں24-2022’’، جو سی اے ایم پی اے کے 2022 سے 2024 تک کی جانے والی کاوشوں کو اجاگر کرتی ہے، کا اجلاس کے بعد اجرا کیا گیا

Posted On: 23 JAN 2025 5:45PM by PIB Delhi

ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپندر یادو نے آج تمل نادو کے شہر کوئمبٹور میں وزارت کی پارلیمانی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اس اجلاس میں کمپنسیٹری ایفوریسٹیشن فنڈ مینجمنٹ اینڈ پلاننگ اتھارٹی (سی اے ایم پی اے) کی عملدرآمد پر بات چیت کی گئی۔

اجلاس کے دوران،کمیٹی کے ارکان نے جنگلات کے کور کووسعت دینے اورماحولیاتی توازن برقرار رکھنے کےلئے سی اے ایم پی اے کےتحت کی گئی کوششوں کی ستائش کی۔انہوں نےسی اے ایم پی اے کے نفاذ میں مزید بہتری لانےکےلئے گراں قدر مشورے بھی دیئے۔ ایک کتاب بعنوان ‘گلمپسز: سی اے ایم پی اے کی کامیابی کی کہانیاں 2022-24’کااجرابھی کیا گیا جس میں سال 2022 اور 2024  کے درمیان سی اے ایم پی اے کے ذریعہ کئے گئے کاموں کی جھلک پیش کی گئی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0019VP6.jpg

 

کمیٹی نے کوئمبٹور میں واقع انسٹی ٹیوٹ آف فارسٹ جنیٹکس اینڈ ٹری بریڈنگ (آئی ایف جی ٹی بی) میں تحقیقاتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر نے کمیٹی کے سامنے جاری تحقیقاتی سرگرمیوں پر ایک پریزنٹیشن پیش کی۔

کمیٹی کے اراکین نے ‘‘ایک پیڑ ماں کے نام’’  شجرکاری مہم کے تحت  مقامی درختوں کی اقسام کی شجرکاری میں بھی حصہ لیا۔

********

ش ح۔ ا گ ۔ف ر

 (U: 5554)


(Release ID: 2095558) Visitor Counter : 20


Read this release in: English , Hindi , Tamil