کانکنی کی وزارت
کانوں کی وزارت نے نائکر پٹی تنگسٹن معدنی بلاک کی نیلامی منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا
Posted On:
23 JAN 2025 4:54PM by PIB Delhi
کوئلے اور کانوں کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے نئی دہلی میں کانوں کی وزارت میں اپنے چیمبر میں تمل ناڈو کے مدورائی ضلع کے امبالکاروں (روایتی کمیونٹی رہنماؤں) سے ملاقات کی ۔ امبالکاروں نے مرکزی وزیر کو بتایا کہ نائکر پٹی تنگسٹن منرل بلاک میں اریٹاپٹی بائیو ڈائیورسٹی ہیریٹیج سائٹ اور متعدد ثقافتی ورثے کے مقامات شامل ہیں ۔
واضح رہے کہ کانوں کی وزارت نے 24 دسمبر 2024 کو ایک پریس ریلیز میں کہا تھا کہ بلاک کی نیلامی کے بعد مذکورہ نیلامی کے خلاف اس بنیاد پر متعدد نمائندگیاں موصول ہوئی ہیں کہ بلاک کے علاقے میں حیاتیاتی تنوع کا ورثہ موجود ہے ۔
22 جنوری 2025 کو ہونے والی میٹنگ کے دوران ،امبالکاروں نے مرکزی وزیر سے نائکر پٹی تنگسٹن بلاک کی نیلامی منسوخ کرنے کی درخواست کی ۔ مرکزی وزیر نے وفد کی بات کو غو ر سے سنا اور اظہار خیال کیا کہ مرکزی حکومت حیاتیاتی تنوع کے ورثے کے تحفظ کی مکمل حمایت کرتی ہے ۔
تفصیلی غور و فکر کے بعد ، علاقے میں حیاتیاتی تنوع کے ورثہ کی اہمیت اور روایتی حقوق کے تحفظ کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند کے عزم کو مدنظر رکھتے ہوئے ،نائکر پٹی تنگسٹن معدنی بلاک کی نیلامی کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
****
ش ح۔ش آ۔ ع ر۔
U NO:5550
(Release ID: 2095557)
Visitor Counter : 14