بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

انتخابی عمل کو متاثر کرنے والے فرضی بیانیے:ای ایم بیز نے دہلی کانفرنس میں تشویش کا اظہار کیا


انتخابات کا مستقبل ٹیکنالوجی، سوشل میڈیا، اے آئی اور سائبرسیکیوریٹی میں پیشرفت اور چیلنجوں سے تشکیل پائے گا: سی ای سی راجیو کمار

ای ایم بیز  کو غلط معلومات اور سائبر سیکیورٹی کے خطرات کے خلاف مضبوط بنانے کی ضرورت ہے

دنیا بھر میں جمہوری انتخابات کو درپیش چیلنجز پر دہلی میں ای ایم بیز کا   مباحثہ  شروع ہو گیا ہے

Posted On: 23 JAN 2025 3:58PM by PIB Delhi

بھارت کا انتخابی  کمیشن، نئی دہلی میں دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے۔ یہ کانفرنس تقریباً 13 ممالک کے الیکشن مینجمنٹ باڈیز (ای ایم  بیز ) کے نمائندوں اور بین الاقوامی تنظیموں کو عصر حاضر کے انتخابی نظم ونسق سے متعلق  اہم مسائل پر بات چیت کے لیے یکجا  کرتی ہے۔  ای سی آئی  نے بھارت اور دیگر ممالک میں 2024 میں انتخابات کے انعقاد میں ای ایم بیز  کے مختلف تجربات کی بنیاد پر’عالمی انتخابات کا سال 2024: جمہوری جگہوں کا اعادہ، ای ایم بیز  کے لیے ٹیک وے‘ کے موضوع پر کانفرنس  کی میزبانی  کی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001D2TP.jpg

ای ایم بی کے سربراہان اور نائب سربراہان بشمول ماریشس کے الیکٹورل کمشنر جناب  عبدالرحمٰن محمد عرفان، ، بھوٹان کے سی ای سی جناب دا شوسونم ٹاپگے، قزاخستان جمہوریہ کے چیئرمین اور سی ای سی جناب  نرلان عبدیروف، ؛ نیپال کے سی ای سی جناب  دنیش کے تھپالیا؛ الیکٹورل کمیشن آف نمیبیا کی  چیئرپرسن محترمہ  ایلسی گھکیمبوا ، ؛ جنرل الیکشن کمیشن انڈونیشیا کے کمشنر  جناب  ادھم ہولک،  روسی فیڈریشن کی محترمہ ایلمیرا خیمورزینا، ؛  سری لنکا  کی محترمہ انوسویا شنموگناتھن، ؛ تیونس سے محترمہ نجلا ابروگوئی ، ازبکستان کے  جناب  بخروم کش کاروف اور بین الاقوامی اداروں  کے نمائندوں  جیسے انٹرنیشنل فاؤنڈیشن فار الیکٹورل سسٹم ( آئی ایف ای ایس) کےصدر اور سی ای او  جناب  انتھونی ناتھن بینبری ، اور اے –ڈبلیو ای بی اور   انٹرنیشنل آئیڈیا کے سکریٹری جنرل جناب  ان- سک -جینگ، کانفرنس میں  شرکت کر رہے ہیں۔

بھوٹان، جارجیا، نمیبیا، ازبکستان، سری لنکا، انڈونیشیا، قزخستان، آئرلینڈ، ماریشس، فلپائن، روسی فیڈریشن، تیونس اور نیپال سمیت 13 ممالک کے الیکشن مینجمنٹ باڈیز (ای ایم بیز) کے تقریباً 30 نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔

اپنے کلیدی خطاب میں، سی ای سی شری راجیو کمار نے اس بات کی عکاسی کی کہ 2024 چیلنجنگ اور پیچیدگیوں کے درمیان جمہوری اقدار کی توثیق کے لیے ای ایم بیز کے لیے ایک امتحان کے طور پر ایک واضح سال تھا۔ انہوں نے کارکردگی، شفافیت اور ووٹروں کے اعتماد کو بڑھانے میں ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل ایجادات کے اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہاں ٹیکنالوجی اہم مواقع فراہم کرتی ہے، وہیں یہ سائبر سیکیورٹی کے خطرات اور غلط معلومات جیسے چیلنجز بھی لاتی ہے۔ انہوں نے ای ایم بیز پر زور دیا کہ وہ خطرات کو مؤثر طریقے سے کم کرنے کے لیے ان تکنیکی چیلنجوں سے موثر طور پر  نمٹنے کے لیے حکمت عملی ترتیب دیں ۔

انتخابی عمل پر اعتماد کو ختم کرنے والے جعلی بیانیے  سے خبردار کرتے ہوئے ، انہوں نے کہا کہ اس طرح کے جعلی بیانیے عام طور پر انتخابی عمل کے اہم موڑ پر اس کے انتہائی اہم عناصر کو نشانہ بنانے کے لیے ترتیب دیئے جاتے  ہیں ۔

ازبکستان، سری لنکا، ماریشس، انڈونیشیا، قازقستان کی الیکشن مینجمنٹ باڈیز جنہوں نے 2024 میں اپنے انتخابی تجربے کے بارے میں پریزنٹیشنز پیش کیں، سوشل میڈیا پر غلط معلومات، فرضی  معلومات اور جعلی بیانیے  کے بارے میں اپنے خدشات کا اظہار کیا جو براہ راست انتخابات میں انتخابی ساکھ کو متاثر کرتے ہیں۔ ماریشس کے سی ای سی جناب  عبدالرحمٰن نے بھی ای ایم بی پر ووٹرز کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے والی  جعلی خبروں کے خطرے  سےآگاہ کیا۔   انتخابی عملے کی بھرتی کے لیے جعلی آن لائن درخواستوں کے ایک خاص معاملے پر روشنی ڈالتے ہوئے، جناب رحمان نے انتخابات کے دوران غلط اور فرضی  معلومات  پھیلانے کے لیے  ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کے استعمال پر تشویش کا اظہار کیا۔ نمیبیا کے الیکشن کمیشن کے نمائندے نے جعلی خبروں کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر جعلی خبروں سے نمٹنے کے لیے تجاویز طلب کیں۔  الیکشن کمیشن آف انڈونیشیا  کے کمشنر جنرل  جناب  ایدھن ہولک نے غلط معلومات سے نمٹنے کے لیے وقف واٹس ایپ چینل استعمال کرنے کے اپنے تجربے کے بارے میں بات کی۔

 سی ای سی کمار نے انتخابات کے مستقبل کو تشکیل دینے والے کلیدی رجحانات کا بھی خاکہ پیش کیا، جن میں  اے آئی  سے چلنے والے عمل، آن لائن اور ریموٹ ووٹنگ، بائیو میٹرک تصدیق اور عالمی تعاون میں اضافہ کرنے  اور تمام شرکاء سے انتخابات کو مزید شفاف، جامع اور شفاف بنانے کے لیے تکنیکی ترقی کے ساتھ مواقع تلاش کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے عالمی سطح پر نہ صرف انتخابی عمل کی حفاظت بلکہ اس  کی رسائی اور اثر کو بڑھانے میں ای ایم بیز کے کردار پر زور دیا۔

سی ای سی کمار نے 647 ملین ووٹروں اور 10 لاکھ سے زیادہ پولنگ سٹیشنوں کی ریکارڈ شرکت کے ساتھ ہندوستان کے تاریخی عام انتخابات پر روشنی ڈالتے ہوئے، کہا کہ انتخابات خاص طور پر خواتین، 85 سال سے زیادہ عمر کے بزرگوں، معذور افراد (پی ڈبلیو ڈیز) اور تیسری جنس کے  لوگوں کی زیادہ شرکت کے ساتھ زیادہ  شمولیاتی تھے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0028SRW.jpg

سی ای سی  کے کلیدی خطاب کا لنک : https://youtu.be/WzmVVtA4thU

سی ای سی کمار نے صلاحیت سازی  اور عالمی تعاون میں باہمی اشتراک  کی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا جو کہ دنیا بھر میں جمہوری عمل کے تحفظ اور انتخابی نظم ونسق  کو مضبوط بنانے کے لیے ناگزیر ہے۔

انتخابی  کمشنر جناب  گیانیش کمار نے اہم ماحصل پر پہلے اجلاس  میں لوک سبھا انتخابات 2024  کی مثال  پیش کی  جس میں ہندوستانی لوک سبھا انتخابات کے پیمانے، پیچیدگی اور معیار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیلنج کی نوعیت  کے باوجود انتخابی عمل نے معیار کو برقرار رکھا اور عالمی سطح پر انتخابات کے انعقاد میں نئے معیار قائم کئے۔

اجلاس کےدوران انتخابات کے نظم ونسق  میں ٹیکنالوجی کے کردار - مواقع اور چیلنجوں پر  خطاب کرتے ہوئے، بھوٹان کے سی ای سی جناب  داشو سونم ٹوپگے نے ای وی ایم فراہم کرنے کے لیے ہندوستان کا شکریہ ادا کیا اور بھوٹان میں انتخابات میں ای وی ایم کے استعمال کے بعد کارکردگی میں آئی بہتری  کی تعریف کی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ای وی ایم نے بھوٹان میں لوگوں کا اعتماد جیت لیا ہے۔ ڈیجیٹل آئی ڈیز پر بات کرتے ہوئے، جناب  ٹوپگے نے کہا کہ بھوٹان میں بائیو میٹرک یونیفائیڈ نیشنل آئی ڈی  ہوتا ہے جسے ووٹر کی تصدیق کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھوٹان ،مستقبل کے انتخابات میں آن لائن ووٹنگ کے امکان کو تلاش کر رہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003EQU0.jpg

کانفرنس کے پہلے دن متعدد اجلاس  ہیں جن میں   انتخابی نطم ونسق  میں ٹیکنالوجی کا کردار، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور انتخابی انتظام پر ان کے اثرات، جامع اور قابل رسائی انتخابات کے لیے انتخابی مساوات کو فروغ دینا، صلاحیت سازی ، تربیت، اور بین الاقوامی تعاون کی اہمیت شامل ہیں۔

دوسرے دن، جمہوریتوں کے لیے ‘انتخابات کے مستقبل’  پر ایک اجلاس منعقد کیا جائے گا  اور انتخابات اور انتخابی جمہوریتوں کی بہتر ہم آہنگی اور مضبوطی کے لیے مشترکہ عزم کو ترتیب دینے  کے لیے  کرنے کے لیے ماحصل دستاویز /اعلامیہ ' پر اختتام پذیر ہوگا۔

مزید تفصیلات کے لیے، براہ کرم ای سی آئی  سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپ ڈیٹس دیکھیں

***

 

ش ح۔ ض ر۔خ م

U NO:5547


(Release ID: 2095515) Visitor Counter : 18


Read this release in: English , Hindi , Malayalam