بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
پی ایم وشوکرما اسکیم کے مستفدین کو نئی دہلی کے کرتویہ پتھ پر یوم جمہوریہ پریڈ 2025 کا مشاہدہ کرنے کا دعوت نامہ دے کر عزت بخشی گئی
پی ایم وشوکرما اسکیم کے 100 استفادہ کنندگان کو نئی دہلی کے کرتویہ پتھ پر یوم جمہوریہ پریڈ 2025 دیکھنے کے لیے ‘‘خصوصی مہمان’’ کے طور پر مدعو کیا گیا ہے
پی ایم وشوکرما استفادہ کنندگان کاخصوصی اعتراف
Posted On:
23 JAN 2025 3:36PM by PIB Delhi
پی ایم وشوکرما کا مقصد وشوکرماوں کو بہت سے فوائد فراہم کرنا ہے، جو یا تو خود ملازمت کرتے ہیں یا اپنے چھوٹے پیمانے کے کاروبار قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ پی ایم وشوکرما اسکیم کا آغاز 17.09.2023 کو ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندرمودی نے کیا تھا۔ یہ اسکیم 18 تجارتوں سے تعلق رکھنے والے کاریگروں اور دستکاروں کو مکمل مدد فراہم کرتی ہے۔ اس اسکیم کے تحت اب تک 26 لاکھ87 ہزار مستفیدین کو کامیاب طریقے سے رجسٹر کیا جا چکا ہے۔
پی ایم وشوکرما اسکیم کے تحت فائدہ اٹھانے والوں کو بااختیار بنانے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے، وزارت دفاع نے استفادہ کنندگان کو نئی دہلی کے کرتویہ پتھ پر یوم جمہوریہ پریڈ 2025 دیکھنے کے لیے ‘‘خصوصی مہمان’’ کے طور پر مدعو کیا ہے ۔
پی ایم وشوکرما کے 100 استفادہ کنندگان، اپنے شریک حیات کے ساتھ، یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کر یں گے ۔ ان میں سے 37 مستفیدین خواتین ہیں۔ ان مستفیدین کا تعلق شمال مشرقی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام چار علاقوں سمیت مختلف ریاستوں کے دیہی اور شہری علاقوں سے ہے۔ ان میں سے کچھ کا تعلق خواہش مند اضلاع سے ہے۔
****
ش ح۔ ض ر۔خ م
U NO:5545
(Release ID: 2095476)
Visitor Counter : 17