اقلیتی امور کی وزارتت
بتاریخ27 جنوری سے 2 فروری 2025 تک کناٹ پلیس، نئی دہلی میں اقلیتی امور کی وزارت کی طرف سے ’لوک سموردھن پرو‘ کا دوسرا ایڈیشن منعقد کیا جائے گا
ملک کے مختلف حصوں سے دستکاروں اور ماہرین پکوان کی شرکت؛ ثقافتی شامیں جمعہ سے اتوار تک منعقد کی جائیں گی
प्रविष्टि तिथि:
23 JAN 2025 3:20PM by PIB Delhi
جولائی، 2024 میں لوک سموردھن پرو کی کامیابی کے بعد، ’لوک سموردھن پرو‘ کا دوسرا ایڈیشن اب 27 جنوری سے 2 فروری، 2025 تک اقلیتی امور کی وزارت کی طرف سے اسٹیٹ ایمپوریا کمپلیکس، بابا کھڑک سنگھ مارگ، کناٹ پلیس ،نئی دہلی میں منعقد کیا جا رہا ہے ۔
تقریب کے ایک حصے کے طور پر، ملک کے مختلف حصوں سے 90 کاریگر اپنے فن پاروں کی نمائش میں شرکت کریں گے۔ ان میں مہاراشٹر سے اجرک پرنٹ ساڑھی دوپٹہ، اتر پردیش سے بنارس بروکیڈ، آسام سے کین اور بانس، کرناٹک سے چننا پٹنہ کھلونے اور گڑیاں، مغربی بنگال سے کنتھا سلائی، جموں و کشمیر سے کریوال سوزنی، کشمیری شال، مہاراشٹر سے کوسا سلک ساڑی ہینڈلوم، آندھرا پردیش سے چمڑے کی کٹھ پتلی، بہار سے مٹکا سلک ساڑھی، اور ہریانہ سے قالین اور دریاں، دہلی سے سمر قبائلی زیورات، لکڑی کے سامان، اتر پردیش سے زری ورک شامل ہیں ۔ مزید برآں، 16 پکوان ماہرین مہمانوں کو ہندوستان کے متنوع ذائقوں کا مزہ چکھنے کا موقع فراہم کریں گے۔ ان میں لکھنوی ذائقہ ، گجراتی رسوئی، پارسی کھانا، پنجابی تڑکا،ا سٹریٹ ٹریٹس، نوابی دعوت، ڈرائی فروٹ ڈیلائٹس، فیوژن فلیور شامل ہیں۔ تقریب میں جمعہ سے اتوار تک ثقافتی شامیں بھی منعقد کی جائیں گی، جس میں اقلیتی برادریوں کے بھرپور ثقافتی ورثے کی نمائش کی جائے گی۔ .
لوک سموردھن پرو وزارت کے جامع ترقیاتی پروگرام کا ثبوت ہے جس نے شریک تنظیموں کےملاپ کے ذریعہ تمام اقلیتی برادریوں کےافراد کی ایک بڑی تعداد کو فائدہ پہنچایا ہے۔
*****
ش ح۔ اک۔ س ع س
U NO 5542
(रिलीज़ आईडी: 2095452)
आगंतुक पटल : 51