وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

سی بی ڈی ٹی نے انکم ٹیکس كے 1962 كے ضابطوں میں ترامیم کا اعلان کیا ہے تاکہ غیر رہائشی کروز شپ آپریٹرزوں کے لیے مفروضہ ٹیکس کے نفاذ کے لیے شرائط تجویز کی جائیں

Posted On: 22 JAN 2025 8:09PM by PIB Delhi

سرمایہ کاری اور روزگار کو فروغ دینے کے اقدام کے طور پر، فنانس(نمبر 2) ایکٹ، 2024 نے دیگر باتوں کے ساتھ ساتھ کروز بحری جہازوں کے کاروبار میں مصروف غیر رہائشیوں کے لیے ایک ممکنہ ٹیکزیشن كا نظام فراہم کیا۔ علاوہ ازیں کسی غیر ملکی کمپنی کی کسی بھی آمدنی کے لیے کروز بحری جہازوں کے کرایے پر چھوٹ فراہم کی گئی ہے جو کسی متعلقہ کمپنی سے حاصل کی گئی ہے جو ہندوستان میں ایسے جہاز یا بحری جہاز چلاتی ہے۔ جیسا کہ تجویز کیا گیا ہےاس مفروضہ ٹیکزیشن نظام کا اطلاق شرائط کے ساتھ مشروط ہے ۔ 

 کروز بحری جہازوں کے کاروبار میں مصروف غیر رہائشیوں کے لیے جو شرطیں مقرر کی گئی ہیں ان كے مطابق ایسے غیر رہائشی:

1۔تفریحی مقاصد کے لیے سرگرم  اور مسافروں کے لیے کھانے اور کیبن کی مناسب سہولیات رکھنے والے مسافر جہاز کو چلائیں جس میں 200 سے زیادہ مسافروں کی گنجائش ہو یا 75 میٹر یا اس سے زیادہ کی لمبائی ہو۔

2۔ایسے جہاز کو طے شدہ سفر یا ساحل کی سیر پر چلائیں جو ہندوستان کی کم از کم دو سمندری بندرگاہوں یا ہندوستان کی ایک ہی سمندری بندرگاہ کو دو بار چھوتا ہو؛

3۔ْایسے جہاز کو بنیادی طور پر مسافروں کو لے جانے کے لیے چلائیں نہ کہ سامان لے جانے کے لیے؛ 

4۔اور اس طرح کے جہاز کو طریقہ کار اور رہنما خطوط کے مطابق چلائیں اگر کوئی ہو، جو وزارت سیاحت یا جہاز رانی کی وزارت کی طرف سے جاری کیا گیا ہو۔

سی بی ڈی ٹی  نوٹیفکیشن نمبر 9/2025 مورخہ 21.01.2025 https://egazette.gov.in/ پر شائع ہوا ہے۔

****

U.No:5520

ش ح۔ع س۔س ا


(Release ID: 2095284) Visitor Counter : 11


Read this release in: English , Hindi