وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

ڈی آر آئی نے شمال مشرقی علاقے میں دو معاملات کے تحت تقریباً 32 کروڑ روپے کی 32 کلو گرام میتھام فیٹامائن گولیاں ضبط کیں؛تین  افراد گرفتار


مالی برس 2024-25 میں ڈی آر آئی نے 70 افراد کو گرفتار کیا ہے اور 231 کلو گرام سے زائد میتھام فیٹامائن گولیاں، 16 کلو گرام ہیروئن، 1375 کلو گرام گانجا (کین بس) اور 3.7 کلو گرام ہائیڈروپونک  تماکو ضبط کیا ہے جس کی قیمت 355 کروڑ روپے سے زیادہ ہے؛ اور شمال مشرقی خطے میں 36 معاملات میں 32 موٹر گاڑیاں ضبط کی گئی ہیں

Posted On: 22 JAN 2025 7:15PM by PIB Delhi

بھارت کے شمال مشرقی خطے میں سرگرم منظم منشیات کے گروہ کے خلاف ڈائرکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جینس (ڈی آر آئی) کے ذریعہ ایک بڑے آپریشن کے تحت ، میزورم میں بھارت-میانمار سرحد کے توسط سے بھارت میں اسمگلنگ کرکے لائی گئی 26 کلو گرام میتھام فیٹامائن کی گولیاں 19.01.2025 کو کچھار ضلع، آسام کے دواربند  بازار علاقے میں ضبط کی گئیں۔ اس آپریشن میں آسام رائفلز، سلچر کے جوانوں نے مدد فراہم کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Y6QS.jpg

ڈی آر آئی کے ذریعہ 19.01.2025 کو سلچر، آسام میں ایک ٹرک سے ضبط کی گئیں 26 کلو گرام میتھام فیٹامائن کی گولیاں

اس معاملے میں نارکوٹک منشیات اور سائیکوٹراپک سبسٹانس ایکٹ 1985 کے تحت ایک شخص کو گرفت کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی غیرقانونی ادویہ منڈی میں ضبط کی گئی ادویہ کی قیمت کا تخمینہ 26  کروڑ روپے کے بقدر کا لگیا گیا ہے۔ اس بڑی غیر قانونی ادویہ کی کھیپ کو اشوک لے لینڈ ٹرک میں خصوصی طور پر بنائے گئے کیویٹی میں لے جایا جا رہا تھا۔

ایک دیگر معاملے میں، ڈی آر آئی نے 20.01.2025 کو اگرتلہ، تری پورہ کے باہری علاقی  میں ایک ٹرک سے 6 کروڑ روپے کے بقدر کی 6 کلو گرام میتھام فیٹامائن گولیاں ضبط کیں۔ یہ دوا ٹرک کے ڈیش بورڈ کے نیچے چھپاکر رکھی گئی تھی۔ اس معاملے میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

شمال مشرقی خطے میں منشیات کی اسمگلنگ  اور اس خطرے سے نمٹنے  اور خطے میں منشیات کی غیرقانونی تجارت میں ملوث  ڈیلروں اور گروہوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کی اپنی انتھک کوششوں کے تحت، ڈی آر آئی نے رواں مالی سال یعنی اپریل 2024 سے شمال مشرقی خطے میں اب تک اسمگلنگ اور غیر قانونی تجارت کے 36 معاملات درج کیے ہیں اور 70 افراد کو گرفتار کیا ہے جن میں سات خواتین بھی شامل ہیں۔

ضبط کی گئی ممنوع ادویہ میں 231 کلوگرام سے زائد میتھام فیٹامائن کی گولیاں، 16 کلو گرام ہیروئن، 1375 کلوگرام گانجا (کین بس) اور 3.7 کلو گرام ہائیڈروپونک تماکو شامل ہیں، جن کی قیمت 355 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ غیر قانون ادویہ کو چھپانے اور نقل و حمل کے لیے استعمال کی جانے والی 32 گاڑیوں (19 کار اور 13 ٹرک) بھی ضبط کیے گئے ہیں۔

ہوائی مسافروں کے ذریعہ شمال مشرقی بھارت میں ہائیڈروپونک تماکو کی غیر قانونی تجارت ایک نیا چلن ہے۔ ہائیڈروپونک تماکو ایک طرح کی چرس ہے جو بھانگ کے پودوں سے حاصل ہوتی ہے جو مٹی پر روایتی طریقے سے نہیں بلکہ غذائیت سے بھرپور پانی میں اگائے جاتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002SI5G.jpg

ڈی آر آئی کے ذریعہ 17.12.2024 کو شلانگ، میگھالیہ میں ایک ٹرک سے ضبط کیا گیا 242 کلو گرام گانجا

 

تفتیش کے بعد این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مجاز عدالتوں میں کیس درج کیے جا چکے ہیں۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:5516


(Release ID: 2095263) Visitor Counter : 11


Read this release in: English , Hindi