نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
مرکزی وزیر محترمہ رکشا نکھل کھڈسے پورٹ بلیئر میں پراکرم دیوس کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر ‘جے ہند’ پد یاترا کریں گی
نیتا جی سبھاش چندر بوس کی وراثت کے اعزاز میں 1500 سے زیادہ مائی بھارت یوتھ رضا کارکے نوجوان رضاکار پدایاترا میں شرکت کریں گے
Posted On:
22 JAN 2025 11:51AM by PIB Delhi
پراکرم دیوس کے موقع پر، نیتا جی سبھاش چندر بوس کی یوم پیدائش کی یاد میں، نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی مرکزی وزیر مملکت، محترمہ رکشا نکھل کھڈسے، 23 جنوری 2025 کو انڈمان اور نکوبار جزائر کے پورٹ بلیئر میں ‘جے ہند پدیاترا’ کریں گی۔ یہ تقریب، نیتا جی سبھاش چندر بوس کے ناقابل تسخیر عزم اورجذبے کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منعقد کی جارہی ہے،اس تقریب میں 1500 سے زیادہ مائی بھارت یوتھ رضا کار کے نوجوان رضاکار اور نوجوان لیڈر ہندوستان کی تحریک آزادی اور سبھاش چندر بوس کی پائیدار وراثت کا جشن منانے میں حصہ لیں گے۔
یہ پد یاترا تقریباً 5 کلومیٹر کے ایک خوبصورت راستے کا احاطہ کرے گی، جو فلیگ پوائنٹ سے شروع ہو کر نیتا جی اسٹیڈیم پر اختتام پذیر ہوگی، جوکہ ہندوستان کے مجاہدِآزادی کی قربانیوں کی علامت ہے۔ اس موقع پر نیتا جی سبھاش چندر بوس کی گراں قدر تعاون کو خراج عقیدت پیش کرنے اور آزاد اور ترقی پسند ہندوستان کے لیے ان کے وژن کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے مختلف سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔
تقریب کی جھلکیاں
نوجوانوں کے لیے مقابلے: "سبھاش چندر بوس اور تحریک آزادی" کے موضوع کے ساتھ مقابلوں کی ایک سیریز میں نوجوانوں کو تحریک آزادی کے دوران نیتا جی کی قربانیوں اوران کی حکمت عملیوں کو سمجھنے کے لئے حوصلہ افزائی کرنےاور اس سے متعلقہ چیزوں میں انہیں مشغول کرنے کے لیے پینٹنگ، مضمون نویسی، کوئز اور اعلانیہ مقابلے منعقد کئے جائیں گے۔
ثقافتی پرفارمنس: ثقافتِ تقریب کا آغاز گروپ گانوں، روایتی رقصوں، اور سبھاش چندر بوس کی زندگی اور نظریات سے وابستہ دیگر ثقافتی پرفارمنس سے ہوگا۔
نمائش اور اسٹالز:
ایک تصویری گیلری جو نیتا جی کی زندگی اور تحریک آزادی میں سنگ میل کے لیے وقف ہے۔
مقامی دستکاریوں کی نمائش اور انڈمان اور نکوبار جزائر کی فن کاری کو فروغ دینے والے اسٹال۔
نوجوان سرکردہ شخصیات کو اعزاز: ممتاز نوجوان لیڈروں اور کامیابی حاصل کرنے والوں کو قوم کی تعمیر اور سماجی ترقی میں ان کی شراکت داری کے لیے اعزاز سے نوازا جائے گا۔
فوجی افسران کی طرف سے خراج تحسین: نیتا جی کی وراثت اور ہندوستان کی دفاعی افواج کے درمیان تعلقات پر زور دیتے ہوئے فوجی افسران اور ان کے اہل خانہ کو تقریب میں شرکت کے لیے مدعو کیا جائے گا۔
آئین کے 75 سال پورا ہونےکا جشن منانے اور ہندوستان کے متحرک ثقافتی تنوع کو منانے کے لیے پورٹ بلیئر میں منعقد ہونے والی 'جے ہند'پد یاترامنصوبہ بند 24 پروگراموں کی سیریز میں پانچویں ہے۔ سال بھر جاری رہنے والے اس جشن کے ایک حصے کے طور پر، ملک بھر میں مائی بھارت کے رضاکاروں کی طرف سے ہر مہینے دو ایسی پدیاترا منعقد کی جا رہی ہیں، جس کا مقصد حب الوطنی کے جذبہ کو فروغ دینا اور ہندوستان کے مالا مال ورثے سے گہرا تعلق جوڑنا ہے۔
وزارت ہندوستان بھر کے نوجوانوں کو مائی بھارت پورٹل (www.mybharat.gov.in) پر رجسٹر کرنے اور نیتا جی کی وراثت اور متحدہ اور خود کفیل بھارت کے لیے ان کے وژن کو خراجِ عقیدت پیش کرنےکے لئے فخر کے اس مارچ میں شامل ہونے کی دعوت دیتی ہے۔
ش ح۔م م ع۔ م ق ا۔
U NO:5483
(Release ID: 2095024)
Visitor Counter : 12