کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے کونارک کے سورج مندر میں ڈی ایم ایف نمائش کا معائنہ کیا


این ایم ایم سی دوسرا دن : مرکزی وزیر كا ماحولیاتی بحالی اور پائیداری کے لیے سازگار اقدامات کے ساتھ ذمہ دار کانوں كو  بند کرنے پر زور

Posted On: 21 JAN 2025 6:45PM by PIB Delhi

كانو کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے کونارک کے مشہور سورج مندر میں منعقدہ ڈسٹرکٹ منرل فاؤنڈیشن (ڈی ایم ایف) نمائش کا معائنہ کیا۔ یہ نمائش كانوں كی وزارت کانوں  كی طرف سے  حکومت اوڈیشہ کے تعاون سے منعقد کی گئی ہے جو 18 سے 21 جنوری 2025 تک جاری رہی۔ اپنے دورے میں وزیر  موصوف نے مختلف سیلف ہیلپ گروپوں  کے اراکین کے ساتھ بات چیت کی اور نمائش میں دکھائے جانے والی اختراعی مصنوعات اور حل کی ایک رینج کا معائنہ كیا جن میں کان کنی سے متاثرہ کمیونٹیز پر ڈی ایم ایف فنڈز کے انقلاب آفرین اثرات کو ظاہر کیاگیا۔

نمائش کا موضوع "پائیدار ترقی کے ذریعے کمیونٹیز کو بااختیار بنانا" تھا۔ اسے 18 متحرک اسٹالز کے ذریعے زندگی افروز کیا گیا۔ اس میں ڈی ایم ایف  کے تعاون سے چلنے والے سیلف ہیلپ گروپوں، جیولوجیکل سروے آف انڈیا، ہندوستان کاپر لمیٹڈ ، نیلكو، ایچ ایل زیڈ /ویدانتا اور اڈیشہ كی حکومت کے کام کی نمائش شامل تھی۔ یہ مصنوعات  ماحول دوست اور پائیدار حل پر مرکوز ہیں جن میں سیلف ہیلپ گروپوں کے ہاتھوں  سے تیار کردہ اشیاء، ہاتھ سے بنے ہوئے کپڑے، متحرک دھاگے اور پائیدار انفراسٹرکچر پروجیکٹس کے ماڈل شامل ہیں  جن کی مالی اعانت ڈی ایم ایف نے كی  ہے۔ان نمائشوں نے کان کنی سے متاثرہ کمیونٹیز کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کیا۔ ماحول دوست اور مقامی طور پر تیار کردہ مصنوعات نے خاصی توجہ حاصل  کی جو اس میں شامل کمیونٹیز کی تخلیقی صلاحیتوں کو ظاہر کرتی ہے۔

اکیس جنوری تک نمائش نے نمایں كامیابی حاصل کر لیا تھا، جس میں شریک تمام سیلف ہیلپ گروپوں کی طرف سے مجموعی طور پر  9 لاکھ روپے سے زیادہ کی کمائی ہوئی۔  اس نمائش کا افتتاح 18 جنوری 2025 کو كانوں كی وزارت کانوں کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ فریدہ ایم نائیک نے کیا ان کے ساتھ وزارت، نیلكو اور او ایم سی کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔اس تقریب نے پائیدار ترقی اور کمیونٹی ویلفیئر کو چلانے کے لیے وزارت کے عزم کو اجاگر کیا۔

تیسری قومی وزراء کانفرنس کا دوسرا دن

ایکو ریٹریٹ، کونارک میں منعقدہ تیسری قومی کانوں کے وزراء کی کانفرنس کے دوسرے دن، تعاون، اختراعات اور علم کے اشتراک کو فروغ دینے والے انتہائی نتیجہ خیز اجلاس ہوئے۔ کلیدی جھلکیوں میں 11 ریاستوں کی تفصیلی پریزنٹیشنز  میں ان کی نیلامی کے عمل، اختراعی طرز عمل اور شفافیت اور کارکردگی کو یقینی بناتے ہوئے وسائل کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کی حکمت عملی شامل ہیں۔

اپنے خطاب میں مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے خاص طور پر دیہی اور نیم شہری علاقوں میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں کان کنی کے شعبے کے اہم کردار پر زور دیا۔

انہوں نے غیر قانونی کان کنی ہرگز برداشت نہ كرنے كے حکومت کے  نقطہ نظر کا اعادہ کیا اور اسٹیک ہولڈروں پر زور دیا کہ وہ نگرانی اور نفاذ کے طریقہ کار کو مضبوط بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو اپنائیں۔ جناب ریڈی نے ماحولیاتی بحالی اور پائیداری کو یقینی بنانے کے لیے ایسے كانوں كو  بند کرنے کے طریقوں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔انہوں نے سازگاراقدامات کو مربوط کرنے کے  حکومت کے عزم کو اجاگر کیا جس میں جنگلات کی کاوشیں، شمسی توانائی کو اپنانا، اور پائیدار فضلہ کا انتظام شامل ہیں۔ اس كا مقصد تاکہ کان کنی کی سرگرمیوں کے ماحولیاتی اثرات کو کم كرنا ہے۔

کانفرنس میں  ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی كی وزارت  کی طرف سے ایک اہم شراکت بھی پیش کی گئی جس میں جنگلات کے تحفظ اور ماحولیاتی تحفظات کے بارے میں قابل قدر بصیرت فراہم کی گءی۔ان  کا مقصد ریاستوں اور اسٹیک ہولڈرز کی پالیسیوں کو نافذ کرنے میں رہنمائی کرنا ہے جو اقتصادی ترقی کو ماحولیاتی تحفظ کے ساتھ متوازن کرتی ہیں۔ علاوہ ازیں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف مائنز سیفٹی نے حفاظتی معیارات، تکنیکی ترقی اور کان کنی کے کاموں میں کارکنوں کی حفاظت کو بڑھانے کے لیے تربیتی پروگراموں کے بارے میں اہم اپ ڈیٹس کا اشتراک کیا۔

اس پلیٹ فارم نے ریاستوں اور اسٹیک ہولڈرز کے لیے خیالات کا تبادلہ کرنے، چیلنجوں سے نمٹنے اور ہندوستان کے کان کنی کے شعبے کی پائیدار ترقی کے لیے شراکت داری قائم کرنے کے لیے ایک منفرد موقع کے طور پر کام کیا ہے۔ وزارت جدت كاری كو فروغ دینے، کارکردگی کو بہتر بنانے اور کان کنی کی سرگرمیوں کے فوائد کو آخری منزل تک پہنچانے کے اپنے مشن میں ثابت قدم ہے۔

*****

U.No:5465

ش ح۔ع س۔س ا


(Release ID: 2094916) Visitor Counter : 13


Read this release in: Telugu , English , Hindi , Odia , Tamil