وزارت دفاع
یوم جمہوریہ کی تقریبات 2025: نیشنل اسکول بینڈ مقابلے کا گرینڈ فائنل میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم، نئی دہلی میں منعقد ہوگا
Posted On:
21 JAN 2025 4:32PM by PIB Delhi
نیشنل اسکول بینڈ مقابلہ 2024-25 کا گرینڈ فائنل، جو یوم جمہوریہ تقریبات(آر ڈی سی) 2025 کے حصے کے طور پر منعقد کیا گیا ہے۔یہ پروگرام 24 اور 25 جنوری 2025 کو نئی دہلی کے میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا۔ 25 جنوری کو انعامات تقسیم کرنے کی تقریب کی صدارت دفاع کے وزیر مملکت جناب سنجے سیٹھ کریں گے، جبکہ اس پروگرام کا افتتاح دفاع کے سیکریٹری اور وزارتِ تعلیم کے سیکریٹری کریں گے۔
کل 16 بینڈ ٹیمیں –
ہر زون سے چار (مشرقی، مغربی، شمالی اور جنوبی زون) - 466 بچوں پر مشتمل گرینڈ فائنل میں حصہ لیں گی۔ اس کا اہتمام ملک بھر کے اسکولوں میں بچوں میں حب الوطنی اور اتحاد کے جذبے کو پھر سے زندہ کرنے اور انہیں جامع تعلیم کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ فائنلسٹ کے طور پر شارٹ لسٹ کی گئی 16 ٹیموں کی فہرست حسب ذیل ہے:
نمبر شمار
|
اسکول
|
زمرہ
|
(اے)
|
نارتھ سکم اکیڈمی، نانگن، سکم (مشرقی زون)
|
پائپ بینڈ بوائز
|
(ب)
|
پی ایم شری کیندریہ ودیالیہ نمبر 2 بیلگاوی کینٹ۔ کرناٹک (جنوبی زون)
|
(سی)
|
راجارام باپو پاٹل ملٹری اسکول اینڈ اسپورٹس اکیڈمی اسلام پور، سانگلی، مہاراشٹرا (مغربی زون)
|
(ڈی)
|
سٹی مونٹیسوری اسکول، کانپور روڈ لکھنؤ، اتر پردیش (شمالی زون)
|
(ای)
|
سینٹ جوزف کانونٹ سینئر سیکنڈری اسکول، عیدگاہ ہلز، بھوپال، مدھیہ پردیش (مغربی زون)
|
براس بینڈ گرلز
|
(ایف)
|
گورنمنٹسینئر سیکنڈری اسکول ویسٹ پوائنٹ، گنگ ٹوک، سکم (مشرقی زون)
|
(جی)
|
سینٹ جوزف اینگلو انڈین گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول، کوزی کوڈ، کیرالہ (جنوبی زون)
|
(ایچ)
|
گایتری ودیا پیٹھ، شانتی کنج، ہریدوار، اتراکھنڈ (شمالی زون)
|
(آئی)
|
شری ٹھاکردوارا بالیکا ودیالیہ، غازی آباد، اتر پردیش (شمالی زون)
|
پائپ بینڈ گرلز
|
(جے)
|
بھونسالہ ملٹری اسکول گرلز، ناسک، مہاراشٹرا (مغربی زون)
|
(کے)
|
مونٹی سی بی ایس ای اسکول، کرنول، پنڈی پاڈو گاؤں، کلور منڈل کرنول، آندھرا پردیش (جنوبی زون)
|
(ایل)
|
پی ایم شری کستوربا گاندھی بالیکا ودیالیہ، پتمدا، مشرقی سنگھبوم، جھارکھنڈ (مشرقی زون)
|
(ایم)
|
پائنگروو اسکول، سباتھو، ڈسٹرکٹ-سولن، ہماچل پردیش (شمالی زون)
|
براس بینڈ بوائز
|
(این)
|
پرنس لوٹس ویلی اکیڈمی، سیکر، راجستھان (مغربی زون)
|
(او)
|
سینٹ زیویئرز انگلش میڈیم اسکول، پاتھلگاؤں، چھتیس گڑھ (جنوبی زون)
|
(پی)
|
سینٹ زیویئرز ہائیر سیکنڈری اسکول، پاتھلیا گھاٹ، سیپاہیجالا، تریپورہ (مشرقی زون)
|
ہر زمرے میں سرفہرست تین ٹیموں کو نقد انعام (پہلا - 21,000/- روپے، دوسرا - 16,000/- روپے اور تیسرا - 11,000/- روپے)، ٹرافی کے ساتھ ساتھ سرٹیفکیٹس بھی دیے جائیں گے۔ ہر زمرے میں باقی ٹیم کو 3,000/- روپے کا تسلی بخش نقد انعام دیا جائے گا۔ ان کی کارکردگی کا جائزہ وزارت دفاع کی طرف سے مقرر کردہ جیوری کے ذریعے لیا جائے گا جس میں مسلح افواج کے ہر ونگ کے ارکان بھی شامل ہیں۔
آر ڈی سی 2023 سے قومی اسکول بینڈ مقابلہ وزارت دفاع اور وزارت تعلیم کے ذریعے مشترکہ طور پر منعقد کیا جا رہا ہے۔ اسکول بینڈ اسکول کے بچوں میں اپنے اسکول اور ملک کے تئیں یکجہتی، تعلق اور فخر کا احساس پیدا کرتا ہے۔ بینڈ کی تال بچوں اور بڑوں میں جذبہ، ہمت اور عمل کو یکساں طور پر جگاتی ہے۔
مقابلہ چار زمروں (بوائز براس بینڈ، گرلز براس بینڈ، بوائز پائپ بینڈ اور گرلز پائپ بینڈ) میں تین سطحوں [اسٹیٹ لیول، زونل لیول، اور نیشنل لیول (فائنل)] پر مشتمل ہے۔ پچھلے سال کے مقابلے کی کامیابیوں کی بنیاد پر، اس سال مقابلے نے خاصا جوش و خروش حاصل کیا۔ ریاستی سطح پر ہونے والے مقابلے کے لیے 34 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 700 سے زیادہ اسکول بینڈ ٹیموں نے اندراج کیا، جس میں تقریباً 14,000 بچوں پر مشتمل 568 ٹیموں نے حصہ لیا۔ زونل سطح پر، 31 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 2,337 طلباء پر مشتمل 84 ٹیموں نے حصہ لیا، جن میں سے 16 فائنلسٹ ٹیموں کو گرینڈ فائنل کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا م۔ن م۔
U-5457
(Release ID: 2094848)
Visitor Counter : 12