سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہماچل پردیش کے سل/ سونانی میں ماڈل لچکدار گاؤں کا سنگ بنیاد رکھا گیا


سی ایس آئی آر ٹیکنالوجیز ماڈل گاؤں میں شیلٹروں، سڑکوں، پینے کے پانی کے نظام جیسے بنیادی ڈھانچے میں اپنا حصہ ڈالیں گی

Posted On: 20 JAN 2025 7:29PM by PIB Delhi

 آفات سے متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو اور لچک کو مضبوط بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے، 20 جنوری، 2025 کو ہماچل پردیش کے ضلع سولن میں باواسنی گرام پنچایت، بڈی کے سل / سنانی میں ایک ماڈل لچکدار گاؤں کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھا۔ یہ قدم 14 اگست، 2023 کو بادل پھٹنے کی وجہ سے ہونے والے تباہ کن لینڈ سلائیڈنگ کے بعد اٹھایا گیا تھا، جس سے املاک اور معاش کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا تھا۔

کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (سی ایس آئی آر)، حکومت ہماچل پردیش، بال رکشا بھارت اور زی انٹرٹینمنٹ کی مشترکہ کوششوں سے شروع ہونے والے اس پروجیکٹ کا مقصد گاؤں کی تعمیر نو کرنا اور اسے ایک جامع ری ڈیولپمنٹ پلان کے ذریعے مستقبل میں لچک کے لیے تیار کرنا ہے۔ اس اقدام میں رہائش، اسکول، آنگن واڑی، صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات، کمیونٹی سینٹر، اور ذریعہ معاش اور زراعت کے لیے سپورٹ سسٹم جیسے ضروری بنیادی ڈھانچے کی تخلیق پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

ڈی ایس آئی آر کے سکریٹری اور سی ایس آئی آر کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر (مسز) این کلیسیلوی اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ رکن قانون ساز اسمبلی جناب رام کمار چودھری مہمان خصوصی کے طور پر اس تقریب میں شریک ہوئے۔ سی ایس آئی آر-سی بی آر آئی کے ڈائرکٹر پروفیسر آر پردیپ کمار ۔ جناب اویناش سنگھ، بال رکشا بھارت۔ محترمہ شالنی کوٹیا، زی انٹرٹینمنٹ۔ جناب منموہن شرما، ڈپٹی کمشنر، سولن۔ جناب ونود کمار دھیمان، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، بڈی۔ اور بڈی کے سب ڈویژنل مجسٹریٹ جناب وویک مہاجن سمیت اہم شخصیات نے اس تقریب میں حصہ لیا۔ سی ایس آئی آر-سی ایس آئی او اور سی ایس آئی آر-آئی ایم ٹی ای سی کے ڈائرکٹر پروفیسر شانتنو بھٹاچاریہ اور ڈاکٹر سنجیو کھوسلا بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ڈاکٹر کلیسیلوی نے بنیادی ڈھانچے، تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کو بہتر بنا کر دیہی معیار زندگی کو بلند کرنے کے اقدام کے تبدیلی کے وژن کو اجاگر کیا۔ انھوں نے ملک بھر میں اسی طرح کے منصوبوں کے لیے تکنیکی مہارت اور علم کی مدد فراہم کرنے کے سی ایس آئی آر کے عزم کا اعادہ کیا۔

سی ایس آئی آر-سی بی آر آئی کے ڈائرکٹر پروفیسر آر پردیپ کمار نے سی ایس آئی آر کے تکنیکی تعاون کی تفصیل پیش کی، جس میں شیلٹروں، سڑکوں، پینے کے پانی کے نظام، صفائی ستھرائی کی سہولیات، ایک صحت مرکز اور ایک کمیونٹی ہال جیسے بنیادی ڈھانچے کو ڈیزائن کرنا شامل ہے۔

ایک نمائش جس میں عمارتوں اور معاش کے لیے لچکدار، سائٹ کی مخصوص تعمیراتی ٹکنالوجیوں کی نمائش کی گئی تھی، جو آفات کے بعد وسیع پیمانے پر تحقیق پر مبنی تھی، اس تقریب کی ایک اہم خصوصیت تھی۔ مہمانوں نے جدت طرازی اور مستقبل کی رہائش گاہ کی منصوبہ بندی اور ڈیزائن کو سراہا۔

معززین نے کمیونٹی کی مخصوص ضروریات کو سمجھنے کے لیے خواتین اور بچوں سمیت مقامی رہائشیوں کے ساتھ بات چیت کی۔ مقامی انتظامیہ کے نمائندوں نے اس اقدام کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل تعاون کا وعدہ کیا۔

تقریب میں مقامی باشندوں اور پنچایت ممبران نے پرجوش شرکت کی ، جنہوں نے اس پروگرام کو دیہی ترقی اور آفات کی تیاری کی طرف ایک تاریخی قدم قرار دیا۔

یہ مشترکہ کوشش قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں کو لچکدار برادریوں میں تبدیل کرنے ، پائیدار ترقی کو یقینی بنانے اور اپنے شہریوں کے لیے بہتر معیار زندگی کو یقینی بنانے کے لیے بھارت سرکار کے عزم کا ثبوت ہے۔

***

(ش ح – ع ا)

 U. No. 5435


(Release ID: 2094630) Visitor Counter : 15


Read this release in: English , Hindi