محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر من سکھ منڈاویہ’’غیر رسمی شعبے میں کارکنان کے لیے سماجی سلامتی احاطہ اور اس کو رسمی شکل دینے کی کوشش: چنوتیاں اور اختراعات‘‘ کے موضوع پر بین الاقوامی سیمینار کا افتتاح کریں گے


اس بین الاقوامی سیمینار کی میزبانی بین سماجی سلامتی ایسوی ایشن (آئی ایس ایس اے ) کے ساتھ شراکت داری میں محنت و روزگار کی وزارت اور ایمپلائز اسٹیٹ انشورینس کارپوریشن (ای ایس آئی سی) کے ذریعہ 20-21 جنوری کو نئی دہلی میں کی جائے گی


اس سمینار میں ایشیا پیسفک خطے کے ممالک کی سماجی سلامتی سے متعلق تنظیموں کے پالیسی سازوں اور ماہرین تبادلہ خیال کریں گے

Posted On: 19 JAN 2025 6:43PM by PIB Delhi

محنت و روزگار اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر من سکھ منڈاویہ 20-21 جنوری 2025 کو نئی دہلی میں، ’’غیر رسمی شعبے میں کارکنان کے لیے سماجی سلامتی احاطہ اور اس کو رسمی شکل دینے کی کوشش: چنوتیاں اور اختراعات‘‘ کے موضوع پر دو روزہ بین الاقوامی سمینار کا آغاز کریں گے۔ محنت روزگار کی  معزز وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے اور سکریٹری (محنت و روزگار) محترمہ سومیتا ڈاورا  اس تکنیکی سمینار کے افتتاحی سیشن میں شرکت کریں گی۔

یہ بین الاقوامی مکالمہ ہندوستان کی محنت اور روزگار کی وزارت کے ذریعہ یشو بھومی - انڈیا انٹرنیشنل کنونشن اور ایکسپو سینٹر میں ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن (ای ایس آئی سی) اور انٹرنیشنل سوشل سیکورٹی ایسوسی ایشن (آئی ایس ایس اے) کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے۔

تکنیکی سیمینار کا مقصد پالیسی ساز، سماجی تحفظ کے منتظمین، اور ایشیا پیسیفک خطے کے ممالک کی سماجی تحفظ کی تنظیموں کے ماہرین سمیت متعلقہ فریقوں کے مختلف گروپوں  کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ۔ 150 سے زائد شرکاء غیر رسمی کارکنوں کی باضابطہ کاری اور ان کے لیے سماجی تحفظ کی کوریج میں توسیع کے حوالے سے بصیرت، حکمت عملی اور حل کا اشتراک کریں گے۔ عالمی بینک، اقوام متحدہ، انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن، یو این ویمن، بل اور میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن جیسی ممتاز بین الاقوامی تنظیموں کے سینئر ماہرین بھی اس تقریب میں اپنی معلومات ساجھا کریں گے۔ حکومت ہند کی متعلقہ وزارتوں/محکموں، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور سماجی شراکت داروں بشمول آجروں اور کارکنوں کی تنظیموں کے سینئر افسران بھی شرکت کریں گے۔

اس سیمینار کا بنیادی مقصد غیر رسمی کارکنوں کو سماجی تحفظ فراہم کرنے میں متعلقہ فریقوں کی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔ ان سیشنوں میں کمزور کارکنان غیر رسمی شعبے میں مصروف عمل کارکنان، اور ایسے کارکنان کے گروپ جن پر احاطہ کرنا مشکل ہے، سماجی سلامتی احاطے میں اضافہ کرنا انہیں رسمی شکل دینے کے لیے مراعات، سماجی سلامتی کو یقینی بنانے کے نظام میں تغیر کے ذریعہ احاطے میں توسیع ، رابطہ کاری، ڈیجیٹل حل اور مواصلات کے ذریعہ طریقہ کار اور حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے اور صحت اور طبی نگہداشت کی انشورنس کوریج کے پہلوؤں کو فروغ دینے کے لیے سماجی تحفظ کی کوریج کی توسیع پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

اس تقریب میں تکنیکی گفتگو اور ممالک کے بہترین طریقوں کے اشتراک کے ذریعے علم اور تجربے کے تبادلے کو پیش کیا جائے گا۔ مزدوروں کی فلاح و بہبود اور مزدوروں کے سماجی تحفظ کے لیے ہندوستان کے تاریخی اقدامات جیسے ای شرم پورٹل، نیشنل کیرئیر سروس پورٹل، روزگار سے منسلک ترغیبات(ای ایل آئی) اسکیم اور مزدور اصلاحات کی نمائش کی جائے گی۔ ای ایس آئی سی اور ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) کی طرف سے رسمی کارکنوں کے لیے سماجی تحفظ کو آگے بڑھانے میں پیش رفت کو بھی اجاگر کیا جائے گا۔ خیالات کے تبادلے سے غیر رسمی کارکنوں کو سماجی تحفظ فراہم کرنے کے شعبے میں حلقوں کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

سیمینار بہتر ڈیٹا اکٹھا کرنے اور رپورٹنگ کے ذریعے سوشل سیکورٹی کوریج میں پیش رفت کی درست پیمائش پر بھی توجہ مرکوز کرے گا۔ اس مسئلے پر بین الاقوامی گفتگو بہت اہم ہے کیونکہ سماجی تحفظ سے متعلق عالمی رپورٹنگ کو قومی اور عالمی سماجی تحفظ کی کوریج میں پیشرفت کی زیادہ درست رپورٹنگ کے لیے سماجی تحفظ اور فلاحی اقدامات کے لیے ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔

اس تناظر میں، محنت وروزگار کی وزارت نے آئی ایل او کے تعاون سے شروع کیا تھا، جو کہ مرکزی حکومت کی 34 سے زیادہ سماجی تحفظ اور بہبود کی اسکیموں کا قومی ڈیٹا اکٹھا کرنے کی مشق ہے۔ اس کی وجہ سے، آئی ایل او کی تازہ ترین عالمی سماجی تحفظاتی رپورٹ (ڈبلیو ایس پی آر)2024-26 میں ہندوستان کا سماجی تحفظ کا احاطہ 24.4 فیصد سے بڑھ کر 48.8 فیصد ہو گیا۔ آئی ایل او نے تسلیم کیا کہ بھارت کی جانب سے سماجی تحفظ کی کوریج کو بڑھانے میں کی گئی خاطر خواہ پیش رفت کی وجہ سے دنیا کی اوسط سماجی تحفظ کی کوریج میں 5فیصد  نکات کا اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ ہندوستان میں 920 ملین افراد (آبادی کا 65فیصد حصہ) مرکزی حکومت کی سطح کی اسکیموں کے ذریعے کم از کم ایک سماجی تحفظ کے فوائد (نقد یا غیر نقدی) کے ذریعے احاطہ کیے گئے ہیں۔ ہندوستان کے ہدف بند سرکاری نظام تقسیم کو آئی ایل او نے دنیا کی سب سے بڑی قانونی طور پر پابند سماجی امدادی اسکیموں میں سے ایک کے طور پر تسلیم کیا ہے، جو تقریباً 800 ملین لوگوں کو خوراک تحفظ فراہم کرتا ہے۔ آئی ایل او نے اپنی آئندہ عالمی سماجی تحفظاتی رپورٹ میں ہندوستان کے سماجی امداد کے پروگراموں کو شامل کرنے پر غور کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

ڈبلیو ایس پی آر 2024-26 رپورٹ میں صرف مرکزی سماجی تحفظ اور فلاحی اسکیمیں شامل ہیں۔ وزارت اگلی رپورٹ میں ہندوستان کے سماجی تحفظ کی کوریج کی زیادہ درست عکاسی کے لیے ریاستوں کے ساتھ مخصوص سماجی تحفظ اور فلاحی اسکیموں کا نقشہ بنانے کے لیے ریاستوں کے ساتھ تعاون شروع کر رہی ہے۔ اس پہل قدمی کا مقصد سماجی تحفظ کے احاطے میں اضافہ کرنا اور استفادہ کنندگان کی شناخت میں مدد کرنا ہے جو فی الحال فوائد حاصل نہیں کر رہے ہیں۔

اس مشق کی تکمیل کے بعد، سماجی تحفظ کے احاطے میں اضافے سے متعلق بھارت پیش رفت کا مزید ٹھیک ٹھیک تخمینہ سامنے آئے گا جس کے بارے میں توقع کی جاتی ہے کہ وہ قابل ذکر طو رپر زیادہ ہوگا۔

**********

 

(ش ح –ا ب ن)

U.No:5400


(Release ID: 2094365) Visitor Counter : 13


Read this release in: English , Hindi , Gujarati , Tamil