صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایچ آئی وی کے خلاف  دوڑ: نیشنل ریڈ رن 2.0 میں ملک بھر سے تقریباً 150 دوڑنے والے  حصہ لے رہے ہیں


مرکزی وزیر مملکت شری پد وائی نائک میرامار میں رن کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

Posted On: 18 JAN 2025 4:53PM by PIB Delhi

بتاریخ 18 جنوری 2025 ،  بروز ہفتہ میرامار، پناجی میں گوا اسٹیٹ ایڈز کنٹرول سوسائٹی (جی ایس اے سی ایس) کے تعاون سے نیشنل ایڈز کنٹرول آرگنائزیشن  ( این اے سی او) کے زیر اہتمام نیشنل ریڈ رن 2.0 میں ملک بھر سے تقریباً 150 دوڑنے والوں نے حصہ لیا۔

نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر مملکت جناب شری پد وائی نائک نے 10 کلومیٹر کی دوڑ کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ،جس کا مقصد کھیلوں اور کمیونٹی کی شمولیت کے ذریعہ ایچ آئی وی سے بچاؤ کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا۔ اس سے قبل تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں منعقد ریاستی سطح کے ریڈ رن کے دو سرفہرست فاتحین نے آج منعقدہ نیشنل ریڈ رن 2.0 میں حصہ لیا۔ شرکاء نے مرد، خواتین اور خواجہ سرا ؤ ں  کے مرے میں مقابلہ کیا۔

جہاں کیرالہ کے جناب  نبیل ساہی نے مردوں کے  زمرے میں پہلا انعام جیتا، میگھالیہ سے تعلق رکھنے والے ڈینیل واہلانگ اور سکیملانگ شوبھا نے بالترتیب دوسرا اور تیسرا انعام جیتا ہے۔ خواتین کے زمرے میں چندی گڑھ کی شریا، اتراکھنڈ کی انجلی، مدھیہ پردیش کی منیشا نے بالترتیب پہلا، دوسرا اور تیسرا انعام حاصل کیا۔ خواجہ سرا ؤ ں کے زمرے میں منی پور سے تنو تھسوکسوم، آندھرا پردیش کے ایم نریش، مہاراشٹر سے گارگی چکھلکر نے پہلا، دوسرا اور تیسرا انعام حاصل کیا۔ ٹاپ فائنر کو سرفہرست تین پوزیشن کے لیے بالترتیب 50,000 روپے، 35,000 اور 25,000 روپے کے نقد انعامات ملے۔

مزید برآں، مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے شرکاء کے لیے 02 کلومیٹر کی یکجہتی دوڑ کا بھی اہتمام کیا گیا، جس میں پالیسی سازوں، حکومت کے نمائندے، سول سوسائٹی، کمیونٹی، نوجوانوں، ترقیاتی شراکت داروں، معذور افراد، خواجہ سرا، دفاع، پولیس اور عام لوگ  بھی ایچ آئی وی کے ساتھ رہنے والوں کے لیے شامل تھے۔  تمام شرکاء کو تکمیل کے سرٹیفکیٹ اور میڈل دیے گئے۔

انعامات کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی وزیر شری پد نائک نے کہا کہ ملک میں کئی ایسے لوگ ہیں جو ایڈز سے لڑ رہے ہیں اور ریڈ رن کا انعقاد ان لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور اس بیماری سے جڑے بدنما داغ کو توڑنے کے لیے کیا گیا تھا۔ "ایڈز ایک آزاد یا ذاتی مسئلہ نہیں ہے۔ یہ عام طور پر معاشرے کو متاثر کرتا ہے۔ لہذا، ہمیں اسے کنٹرول کرنا ہوگا. ہم طبی تحقیق کے میدان میں ہونے والی تمام پیش رفت کے ساتھ ایسا کر سکتے ہیں۔ میں آپ سب سے اپیل کرتا ہوں کہ آپ سب جس طرح بھی ہو سکے معاشرے میں اس پیغام کو پھیلائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ایچ آئی وی پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے اگر متاثرہ افراد بغیر کسی ہچکچاہٹ کے آگے آئیں اور حکومتی نظام میں اندراج ہوں۔

راجیہ سبھا کے ممبر پارلیمنٹ  جناب سدانند تناودے نے کہا کہ اگرچہ مرکزی حکومت ایچ آئی وی اور ایڈز کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے اپنی سطح پر پوری کوشش کر رہی ہے، لیکن اس مشن میں ہر فرد کا اہم کردار ہے کیونکہ اس سے حکومت کی کوششوں کو کامیابی ملتی ہے۔

این اے سی او کی ڈائریکٹر جنرل اور حکومت ہند  کی وزارت صحت اور خاندانی بہبود میں ایڈیشنل سکریٹری ، محترمہ  وی ہیکالی زیمامو آئی اے ایس؛ حکومت ہند کی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب نکھل گجراج آئی اے ایس؛ اور ڈاکٹر للیتا عمراسکر، پروجیکٹ ڈائریکٹر، جی ایس اے سی ایس، اور این اے سی او اور جی ایس اے سی ایس کے دیگر سینئر عہدیدار اس موقع پر موجود تھے۔

نیشنل ریڈ رن کا پہلا ایڈیشن 2023 میں گوا میں منعقد کیا گیا تھا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایچ آئی وی/ایڈز کی روک تھام کے بارے میں کمیونٹی کی رسائی کو فروغ دینے ، ایچ آئی وی ، ایس ٹی آئی  اور منشیات کے استعمال کے بارے میں معلومات ،ضاحتیں اور نوجوانوں کو مدد فراہم کرنے کے لیے ملک بھر میں تقریباً 13,000 ریڈ ربن کلب  (آر آر سی) قائم کیے گئے ہیں۔ ملک بھر میں اتنی بڑی تعداد میں آر آر سی کے ساتھ، ریڈ رن ایک ایسا قدم ہے جو نوجوانوں کی ایچ آئی وی/ایڈز کی روک تھام ، خرافات کو دور کرنے، اور بات چیت کے لیے محفوظ جگہیں فراہم کرنے میں حوصلہ افزائی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ن م(

5366​​​​​​​


(Release ID: 2094085) Visitor Counter : 25


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil