وزارت دفاع
ہندوستانی بحری جہاز ممبئی بین الاقوامی مشق ’’لاپیرُوز‘‘ میں شرکت کرے گا
جنوب مشرقی سمندری علاقے میں مشن پر تعینات، دیسی تباہ کن جہاز آپریشنل دورے پر انڈونیشیا کے جکارتہ پہنچ گیا
Posted On:
18 JAN 2025 12:47PM by PIB Delhi
ملکی طور پر ڈیزائن اور تیار کردہ گائیڈڈ میزائل تباہ کن جہاز آئی این ایس ممبئی بین لاقوامی مشق ’’لاپیرُوز‘‘ کے چوتھے ایڈیشن میں حصہ لے رہا ہے۔ اس ایڈیشن میں مختلف بحری شراکت داروں بشمول رائل آسٹریلیائی نیوی، فرانسیسی نیوی، رائل نیوی، امریکی بحریہ، انڈونیشیائی نیوی، رائل ملائیشیائی بحریہ، ریپبلک آف سنگاپور نیوی اور رائل کینیڈیائی نیوی کی سطحی اور زیرِ سطح اثاثوں کے عملے کی شرکت دیکھی جائے گی۔
مشق کا مقصد سمندری نگرانی، سمندری روک تھام آپریشنز اور فضائی کارروائیوں کے شعبے میں تعاون کو بڑھا کر مشترکہ بحری حالات کی آگاہی کو فروغ دینا ہے۔ یہ مشق ہم خیال بحری افواج کو منصوبہ بندی، ہم آہنگی اور معلومات کے تبادلے میں قریبی تعلقات قائم کرنے کا موقع فراہم کرتی ہے تاکہ حربی انٹرآپریبلٹی کو بڑھایا جا سکے۔ مشق میں سطحی جنگ، فضائی مخالف جنگ، فضائی دفاع، کراس ڈیک لینڈنگز اور حربی چالوں جیسے پیچیدہ اور جدید کثیر الجہتی مشقوں کے ساتھ ساتھ کانسٹیبلری مشنز جیسے وی بی ایس ایس (وزٹ، بورڈ، سرچ اینڈ سیزر) آپریشنز شامل ہوں گے۔
مشق میں ہندوستانی بحریہ کی شرکت ہم خیال بحری افواج کے درمیان اعلیٰ سطح کی ہم آہنگی، ہمکاری اور انٹرآپریبلٹی کو ظاہر کرتی ہے اور سمندری شعبے میں قوانین پر مبنی بین الاقوامی نظام کے لیے ان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔
یہ دورہ خطے میں سب کے لیے سلامتی اور ترقی (ایس اے جی اے آر) کے ہندوستان کے ویژن کے عین مطابق ہے، جس کا مقصد ایک محفوظ ہند-بحرالکاہل خطے کے لیے بحری تعاون اور اشتراک کو بڑھانا ہے۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-5355
(Release ID: 2094005)
Visitor Counter : 57