وزارات ثقافت
نیشنل سائنس ڈرامہ فیسٹیول 2024-25 نیشنل سائنس سینٹر، دہلی میں 18 جنوری 2025 کو منعقد ہوگا
Posted On:
17 JAN 2025 1:25PM by PIB Delhi
نیشنل کونسل آف سائنس میوزیمز (این سی ایس ایم) کے نمایاں پروگراموں میں سے ایک، نیشنل سائنس ڈرامہ فیسٹیول 2024-25، 18 جنوری 2025 کو نیشنل سائنس سینٹر، دہلی میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔ یہ پروگرام اس سے قبل بلاک، ضلع اور ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سطح پر ملک کی تمام 28 ریاستوں اور 8 یونین ٹیریٹوریز میں منعقد کیا جاتا ہے، جس میں 40,000 سے زیادہ طلباء فعال طور پر شرکت کرتے ہیں اور تخلیقی سائنسی ڈرامے پیش کرتے ہیں۔ یہ ڈرامے تفریحی اور تعلیمی انداز میں پیش کیے جاتے ہیں، جن میں مصنوعی ذہانت، موسمیاتی تبدیلی، پانی کے تحفظ، اور طبی کامیابیوں جیسے موضوعات شامل ہوتے ہیں۔
یہ دو روزہ پروگرام 18 جنوری کو صبح 9:00 بجے افتتاحی تقریب کے ساتھ شروع ہوگا، جس کے مہمان خصوصی ڈاکٹر سچترا گپتا، مشہور تھیٹر اور وائس اوور آرٹسٹ ہوں گے۔ اسی روز شام 5:30 بجے اختتامی تقریب منعقد کی جائے گی، جس کے مہمان خصوصی جناب چترنجن ترپاٹھی، معروف فلم و تھیٹر اداکار اور ڈائریکٹر، نیشنل اسکول آف ڈرامہ، نئی دہلی ہوں گے۔
یہ ایک حقیقت ہے کہ سائنسی موضوعات کو مختلف مضامین میں شامل کرنے کے ذریعے دلچسپ سرگرمیاں کراس-کرکولر سیکھنے کو فروغ دیتی ہیں۔ سائنس اور ادب کا امتزاج سوچنے کے انداز کو تشکیل دیتا ہے، جبکہ متنوع ذرائع کے ذریعے سائنسی مواد کی ترسیل سائنسی ذہنیت پیدا کرتی ہے، غلط معلومات اور توہم پرستی کا مقابلہ کرتی ہے، اور آج کی دنیا میں باشعور شہریوں کو پروان چڑھاتی ہے۔
مندرجہ بالا حقیقت کے پیش نظر، نیشنل کونسل آف سائنس میوزیمز(این سی ایس ایم) نے جدید ذرائع کو اپنایا ہے، جن میں ڈرامہ ایک نمایاں وسیلہ ہے۔ تھیٹر کے ماہرین کے ساتھ تعاون کے ذریعے، اس میڈیم نے سائنس کی اہمیت کو کامیابی کے ساتھ پیش کیا ہے، جس سے سامعین کو متحرک اور انٹرایکٹو انداز میں متاثر کیا گیا ہے۔ اسی طرح، توقع کی جا رہی ہے کہ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال کا فیسٹیول بھی پرجوش شرکت، شاندار پرفارمنس اور باصلاحیت نوجوان طلباء کے متاثر کن ڈراموں کا مشاہدہ کرے گا۔
************
ش ح۔ اس ک۔ م ا
(U NO- 5322)
(Release ID: 2093735)
Visitor Counter : 34