وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم 18 جنوری کو سوامیتوا اسکیم کے تحت 65 لاکھ سے زیادہ جائیداد مالکان کو پراپرٹی کارڈ تقسیم کریں گے
بانوے فیصد ہدفی گاؤوں میں ڈرون سروے پہلے ہی مکمل ہو چکا ہے
تقریباً 2.25 کروڑ پراپرٹی کارڈ تیارکیے گئے ہیں
Posted On:
16 JAN 2025 7:22PM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی 18 جنوری 2025 کو دوپہر 12:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے 10 ریاستوں اور 2 مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 230 سے زیادہ اضلاع کے پچاس ہزار سے زیادہ گاؤوں میں جائیداد مالکان کو سوامتوا اسکیم کے تحت 65 لاکھ سے زیادہ پراپرٹی کارڈ تقسیم کریں گے۔
سوامتوا اسکیم کا افتتاح وزیر اعظم کے ذریعے دیہی بھارت کی اقتصادی ترقی کو بڑھانے کے وژن کے ساتھ کیا گیاتھا جس میں سروے کے لیے جدید ترین ڈرون ٹکنالوجی کے ذریعہ گاؤوں میں آباد علاقوں میں مکانات کے مالک کنبوں کو ’ریکارڈ آف رائٹس‘ فراہم کیے جانے ہیں۔
یہ اسکیم جائیدادوں کی مونیٹائزیشن اور بینک قرضوں کے ذریعے ادارہ جاتی قرضوں کو قابل بنانے ؛ جائیداد سے متعلق تنازعات کو کم کرنے؛ دیہی علاقوں میں جائیدادوں اور پراپرٹی ٹیکس کی بہتر تشخیص کی سہولت فراہم کرنے اور گاؤں کی سطح پر جامع منصوبہ بندی کو ممکن بنانے میں بھی مدد کرے گی۔
3.17 لاکھ سے زیادہ گاؤوں میں ڈرون سروے مکمل کرلیا گیا ہے، جس میں ہدفی گاؤوں کے 92 فیصد کا احاطہ کیا گیا ہے۔ اب تک 1.53 لاکھ سے زیادہ گاؤوں کے لیے تقریبا 2.25 کروڑ پراپرٹی کارڈ تیار کرلیے گئے ہیں۔
پڈوچیری، انڈمان اور نکوبار جزائر، تریپورہ، گوا، اتراکھنڈ اور ہریانہ میں یہ اسکیم پوری طرح سے مکمل طور پر پہنچ چکی ہے۔ مدھیہ پردیش، اتر پردیش اور چھتیس گڑھ کی ریاستوں کے علاوہ کئی مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں بھی ڈرون سروے مکمل کر لیا گیا ہے۔
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 5303
(Release ID: 2093551)
Visitor Counter : 18