صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
ایچ آئی وی کے خلاف دوڑ: گوا نیشنل ریڈ رن 2.0 کے لیے تیار، 18 جنوری کو میرامار سے روانہ کیا جائے گا
Posted On:
16 JAN 2025 5:21PM by PIB Delhi
پنجی، 16 جنوری 2025
نیشنل ایڈز کنٹرول آرگنائزیشن (این اے سی او) گوا اسٹیٹ ایڈز کنٹرول سوسائٹی (جی ایس اے سی ایس) کے اشتراک سے منعقد ہونے والی مجوزہ نیشنل ریڈ رن 2.0، جس کا لوگوں کو طویل سے انتظار ہے،18 جنوری بروز ہفتہ صبح 6:30 بجے پنجی کے میرامار بیچ سے شروع ہوگی۔
آج 16 جنوری 2025 کو پنجی میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں،جی ایس اے سی ایس کی پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر للیتھاامرسکر نے بتایا کہ اس تقریب کا مقصد ایچ آئی وی کی روک تھام کے بارے میں بیداری پیدا کرناہے، جو کھیلوں اور کمیونٹی کی شمولیت کے ذریعے حاصل کیا جائے گا، تقریب میں ملک کے مختلف ریاستوں سے شرکاء کے لیے 10 کلومیٹر کی دوڑ رکھی گئی ہے۔ یہ دوڑ پنجی شہر کے میرامار سرکل سے شروع ہوکراین آئی او سے ہوتی ہوئی ڈونا پالا تک جائے گی اور پھر واپس میرامار سرکل تک آئے گی۔ پریس کانفرنس میں جی ایس اے سی ایس کےجوائنٹ ڈائریکٹر جناب اوماکانت ساونت بھی موجود تھے۔
اس سے قبل، تمام ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں نے ضلعی اور ریاستی سطح پر مرد، خواتین اور ٹرانس جنڈرزمرے میں ریڈ رن کا انعقاد کیا تھا۔ ریاستی سطح کی دوڑ کے ٹاپ دو فاتحین 10 کلو میٹر کی نیشنل ریڈ رن میں حصہ لیں گے۔ یہ دوڑ تینوں زمرے میں ہوگی، اور ٹاپ پوزیشنز حاصل کرنے والوں کو بالترتیب 50,000 روپے، 35,000 روپے اور 25,000 روپے کے نقد انعامات دیئے جائیں گے۔
اس کے علاوہ، ایک 2 کلومیٹر کی سالیڈیرٹی رن (یکجہتی کےلئے دوڑ)بھی منعقد کی جائے گی جس میں مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے شرکاء شامل ہوں گے، جن میں پالیسی ساز، حکومتی نمائندے، سول سوسائٹی، کمیونٹیز، نوجوان، ترقیاتی شراکت دار، معذور افراد، ٹرانس جنڈر، دفاع، پولیس اور عام لوگ شامل ہوں گے تاکہ ایچ آئی وی کے ساتھ زندگی گزارنے والوں کے لیے یکجہتی کا اظہار کیا جا سکے۔ تمام شرکاء کو تکمیل کے سرٹیفکیٹ اور تمغے دیے جائیں گے۔
اس تقریب میں گوا کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر پرمود ساونت مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوں گے، جبکہ گواحکومت میں وزیر صحت اور شہری ترقی جناب وشوجیت رانے مہمان اعزازی ہوں گے۔ جناب شری پدوائی نائک، مرکزی وزیر مملکت برائے نئی اور قابل تجدید توانائی، اور جناب سدھانند تنواڈے، رکن پارلیمنٹ، راجیہ سبھا مرکزی اور ریاستی حکومتوں،این اے سی او اورجی ایس اے سی ایس کے سینئر حکام کے ساتھ اس تقریب میں شرکت کریں گے۔
قابل ذکر ہے کہ ملک بھر میں تقریباً 13,000 ریڈ ربن کلب(آر آر سی) قائم کیے گئے ہیں تاکہ ایچ آئی وی/ایڈز کی روک تھام کے لیے کمیونٹی کی آگاہی کو فروغ دیا جا سکے اور نوجوانوں کو ایچ آئی وی، ایس ٹی آئیز اور منشیات کے استعمال کے بارے میں معلومات فراہم کی جا سکے۔ملک بھر سے اتنی بڑی تعداد میں آر آر سی کی موجودگی کے ساتھ، ریڈ رن ایک ایسی پہل ہے جو نوجوانوں کو ایچ آئی وی/ایڈز کی روک تھام میں شامل ہونے، افواہوں پر قدغن لگانے اور بحث کے لیے محفوظ جگہ فراہم کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔
****
ش ح۔م ش ۔ف ر
Urdu No. 5292
(Release ID: 2093519)
Visitor Counter : 13