نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ 17-19 جنوری 2025 کو لکشدیپ کا دورہ کریں گے
نائب صدر جمہوریہ لکشدیپ کے اپنے پہلے دورے پر عوامی تقریب میں شرکت کریں گے ، عوامی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور ایس ایچ جی اراکین اور مستفیدین کے ساتھ بات چیت کریں گے
Posted On:
16 JAN 2025 3:21PM by PIB Delhi
نائب صدر جمہوریہ ہند جناب جگدیپ دھنکھڑ 17 سے 19 جنوری 2025 تک لکش دیپ کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوں گے ۔عہدہ سنبھالنے کے بعد مرکز کے زیر انتظام علاقے کا یہ ان کا پہلا دورہ ہوگا ۔
اپنے دورے کے دوران جناب دھنکھڑ 17 جنوری 2025 کو ایک عوامی تقریب میں شرکت کریں گے اور مختلف عوامی منصوبوں کا افتتاح کریں گے ۔ مزید برآں ، وہ 19 جنوری 2025 کو سیلف ہیلپ گروپوں (ایس ایچ جی) کے اراکین اور مستفیدین کے ساتھ بات چیت کریں گے ۔
*****
ش ح۔ اک۔ س ع س
U NO 5283
(Release ID: 2093396)
Visitor Counter : 13