سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار کل راجستھان کے جے پور میں کمپوزٹ ریجنل سینٹر(سی آر سی)کے عارضی کیمپس کا افتتاح اور  مستقل عمارت کے سنگ بنیاد کی تقریب کی صدارت کریں گے

Posted On: 14 JAN 2025 6:14PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کی مرکزی وزارت کے معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی)کے تحت ہنر مندی کے فروغ ، بحالی اور معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے جامع علاقائی مرکز (کمپوزٹ ریجنل سینٹر-سی آر سی)اپنی مستقل عمارت کا سنگ بنیاد رکھے جانےاور اس کے عارضی کیمپس کے افتتاح کے ساتھ ایک اہم سنگ میل حاصل کرنے کے لیے تیار ہے۔ سی آر سی جے پور کا قیام راجستھان اور اس کے پڑوسی علاقوں جن میں دور دراز کے اضلاع  بھی شامل ہیں،میں رہنے والے معذور افراد اور دیگر مستفیدین کی بحالی سے متعلق ضروریات کو پورا کرنے کی راہ ہموار کرے گا ۔

اس تقریب میں15 جنوری 2025 کو سماجی انصاف اور تفویض اختیارات(ایس جے اینڈ ای)کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار کی معزز موجودگی ہوگی۔ اس موقع پر شرکت کرنے والے دیگر معززین میں راجستھان حکومت کے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمے کے وزیر جناب اویناش گہلوت ، سکریٹری(ڈی ای پی ڈبلیو ڈی)جناب راجیش اگروال اور مرکزی و ریاستی حکومت کے سینئر افسران شامل ہوں گے۔

سال 2000 سے ، معذور افراد (پی ڈبلیو ڈی) کے لیے ایک ہی چھت کے نیچے بحالی/بازیابی کی خدمات فراہم کرنے کے لیے متعلقہ قومی اداروں (این آئی)کے آؤٹ ریچ مراکز کے طور پر مختلف ریاستوں میں سی آر سی قائم کیے گئے ہیں۔ ان مراکز کا مقصد مؤثر خدمات کی فراہمی کے لیے محدود وسائل اور افرادی قوت کے استعمال کو بہتر بنانا ہے۔

سی آر سی کے مقاصد:

  • معذور افراد کے تمام زمروں کو بحالی/بازیابی خدمات فراہم کرنا۔
  • بحالی سے منسلک پیشہ ور افراد، کارکنوں اور معاون عملے کو تربیت دینا۔
  • معذور افراد کے لیے تعلیم اور ہنر مندی کے فروغ کے پروگراموں کو نافذ کرنا۔
  • معذور افراد کے حقوق اور ضروریات کے تئیں والدین اور برادریوں میں بیداری کو فروغ دینا۔

یہ پہل ایک جامع معاشرے کو فروغ دینے اور قابل رسائی وسائل، مہارتوں اور مواقع کے ساتھ دِویانگ جَنوں کو بااختیار بنانے کے لیے حکومت کے عزم کی نشاندہی کرتی ہے ۔

****

ش ح۔م م۔ن ع

U-5212


(Release ID: 2092872) Visitor Counter : 17


Read this release in: Hindi , English , Tamil