وزارت دفاع
یوم جمہوریہ پریڈ 2025 کی مکمل ڈریس ریہرسل کے لیے، پاس،آمنترن پورٹل اور ایپ پر دستیاب ہیں
Posted On:
14 JAN 2025 5:01PM by PIB Delhi
یوم جمہوریہ کی تقریبات (آرڈی سی) 2025 کے ٹکٹوں کی بے حد مانگ کی وجہ سے، وزارت دفاع پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل دیکھنے کے لیے پاس جاری کر رہی ہے، جو 23 جنوری 2025 کو کارتویہ پاتھ، نئی دہلی میں منعقد ہوگی۔صارف کے ذریعہ پاس کے لیے رجسٹریشن درج ذیل پورٹل/پلیٹ فارم پرکئے جا سکتے ہیں۔
آمنترن پورٹل (aamantran.mod.gov.in)
آمنترن موبائل ایپ، جسے موبائل سیوا ایپ اسٹور سے دیئے گئے کیوآر کوڈ سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے:
پاس کے لیے رجسٹریشن 13 جنوری 2025 سے شروع گئے گئے ہیں۔ تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں:
نمبرشمار
|
پروگرام
|
پاس/رجسٹریشن کا فرق
|
شیڈول
|
1.
|
یوم جمہوریہ کی پریڈ
(فل ڈریس ریہرسل) (23.01.2025)
|
مفت
|
13 جنوری 2025 سے 17 جنوری 2025تک 9بجے سے لے کر کوٹہ ختم ہونے تک۔
|
یہ فیصلہ یوم جمہوریہ تقریب(آر ڈی سی) 2025 میں لوگوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ آر ڈی سی 2025 سے متعلق معلومات کودیئے گئے لنک پر دیکھا جا سکتا ہے rashtraparv.mod.gov.in.
********
( ش ح ۔ ش م ۔ م ا )
UNO: 5210
(Release ID: 2092857)
Visitor Counter : 15