وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

سکریٹری دفاع نے بھارتی بحریہ کے پریمیئر نیول ایئر اسٹیشن‘آئی این ایس راجلی’ کا دورہ کیا

Posted On: 14 JAN 2025 4:32PM by PIB Delhi

سکریٹری دفاع جناب راجیش کمار سنگھ نے 13جنوری 2025 کو تمل ناڈو میں اَرکّونم کے قریب واقع ہندوستانی بحریہ کے پریمیئر نیول ایئر اسٹیشن آئی این ایس راجلی کا دورہ کیا۔ انہوں نے اسٹیشن پر مختلف آپریشنل سہولیات کا معائنہ کیا، جہاں انہیں اسٹیشن کی طرف سے کی جانے والی کارروائیوں کے وسیع حجم اور اُبھرتی ہوئی حفاظتی ضروریات کو پورا کرنے کی صلاحیت سے آگاہ کیا گیا۔ اِس تقریب میں آئی این ایس راجلی کے جدید ترین بنیادی ڈھانچے اور سمندری نگرانی اور جنگی تیاری میں اس کی اسٹریٹیجک اہمیت کو دکھایا گیا۔

کمانڈنگ آفیسر، آئی این ایس راجلی کموڈور کپل مہتا نے سکریٹری دفاع کو ایئر اسٹیشن کی آپریشنل تیاریوں اور بحر ہند کے خطے (آئی او آر) میں سمندری سلامتی کو یقینی بنانے میں اس کے کردار سے آگاہ کیا۔ جناب راجیش کمار سنگھ نے اسٹیشن پر خدمات انجام دینے والے اہلکاروں کے ساتھ بات چیت کی اور قومی سمندری مفادات کے تحفظ کے لیے ان کی لگن اور تعاون کی تعریف کی۔ انہوں نے آئی او آر کے جغرافیائی سیاسی منظر نامے کے ڈائنامک چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے جنگی تیاریوں اور آپریشنل چوکسی کی اعلیٰ سطح کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

 

********

ش ح۔م م۔ن ع

U-5208                   


(Release ID: 2092828) Visitor Counter : 18


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil