جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم این آر ای نے پی ایم-سوریہ گھر کے تحت مختلف اجزاء کے نفاذ کے لیے آپریشنل رہنما خطوط جاری کیے: مفت بجلی یوجنا

Posted On: 14 JAN 2025 12:55PM by PIB Delhi

نئی اور قابل تجدید توانائی کی مرکزی وزارت نے پی ایم سوریہ گھر: مفت بجلی یوجنا کے تحت  آر ای ایکس سی او  ماڈلز/  استعمال پر مبنی  یوٹیلیٹی لیڈ ایگریگیشن ماڈلز کے لیے ‘ادائیگی کے تحفظ کے طریقہ کار’ کے جزو اور 'مرکزی مالی امداد' کے جزو کے نفاذ کے لیے اسکیم کے رہنما خطوط جاری کئے  ہیں ۔

یہ اسکیم صارفین کے لیے  چھت  پر  شمسی  پلانٹس کی تنصیب کے لیے نفاذ کے دو متبادل ماڈل پیش کرتی ہے:  آر ای ایکس سی او  (قابل تجدید توانائی سروس کمپنی) ماڈل، جہاں تیسرے فریق کے ادارے چھتوں کی شمسی تنصیبات میں سرمایہ کاری کرتے ہیں، جس سے صارفین کو صرف بجلی کی ادائیگی کرنی ہوگی ۔ پیشگی اخراجات؛ اور یوٹیلیٹی لیڈ ایگریگیشن(یو ایل اے) ماڈل، جہاں ڈی آئی ایس سی او ایمزیا ریاستی نامزد  کمپنیاں  انفرادی رہائشی سیکٹر کے گھرانوں کی جانب سے چھتوں پر سولر پروجیکٹس لگائیں گی۔

 اس اسکیم کے جزو کے تحت، 100 کروڑ روپے  کارپس فنڈ پیمنٹ سیکیورٹی میکانزم(پی ایس ایم) کے لیے مختص کیا گیا ہے تاکہ رہائشی سیکٹر میں آر ای ایس سی او کی بنیاد پر گرڈ سے منسلک چھت والے شمسی ماڈلز میں سرمایہ کاری کے رسک  کو ختم کیا  جا سکے، جس کی تکمیل دیگر گرانٹس، فنڈز اور  وسائل کے ذریعے وزارت کی مناسب منظوری کے بعد کی جا سکتی ہے۔

یہ واضح کیا جاتا ہے کہ یہ رہنما خطوط قومی پورٹل (https://www.pmsuryaghar.gov.in/) کے ذریعے صارفین (کیپیکس موڈ) کے ذریعے شروع کیے گئے اسکیم کے نفاذ کے موجودہ طریقہ کے علاوہ ہیں، اور یہ متبادل ماڈل  اسکیم کے نفاذ  سے متعلق قومی پورٹل  پر دستیاب ہوں گے ۔

 اسکیم کے رہنما خطوط تک یہاں رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ش ب ۔رض

U-5195


(Release ID: 2092733) Visitor Counter : 21


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Kannada