وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

   دوسرے کثیر المقاصد جہاز‘اتکرش’  کا  لانچ

Posted On: 13 JAN 2025 9:30PM by PIB Delhi

دو کثیرالمقاصد جہازوں میں سے دوسرا جہاز، جو ایم/ایس ایل اینڈ ٹی شپ یارڈ نے بھارتی بحریہ کے لیے تیار کیا ہے، 13 جنوری 2025 کو ایل اینڈ ٹی، کاٹپلی،  چنئی میں دفاعی سکریٹری راجیش کمار سنگھ کی موجودگی میں لانچ کیا گیا۔ ایڈمرل بی شیوکمار، کنٹرولر وار شپ پروڈکشن اینڈ ایکوزیشن، جناب جینت دامودر پٹیل، سی ایم ڈی کے مشیر، جناب ارون رام چندانی، ہیڈ ایم/ایس ایل اینڈ ٹی پی ای ایس اور بھارتی بحریہ اور ایم/ایس ایل اینڈ ٹی کے دیگر سینئر افسران بھی اس تقریب میں موجود تھے۔ بحری روایات کے مطابق، جہاز کو ڈاکٹر سشمتا مشرا سنگھ، جو کہ جناب راجیش کمار سنگھ ،دفاعی سکریٹری کی اہلیہ ہیں، نے لانچ کیا۔

اس جہاز کا نام ‘اتکرش’ رکھا گیا ہے، جس کا مطلب ہے ‘اعلیٰ’ اور یہ اس پلیٹ فارم کے لیے تجویز کردہ کثیر الجہتی کردار کی عکاسی کرتا ہے۔ دو کثیر مقصدی جہازوں کا معاہدہ وزارت دفاع اور ایم/ایس ایل اینڈ ٹی شپ یارڈ کے درمیان 25 مارچ 2022 کو طے پایا تھا۔ یہ کثیر مقصدی جہاز جہازوں کو کھینچنے، مختلف ہدفات کو لانچ اور ریکور کرنے، انسانوں کے بغیر  آٹو میٹک گاڑیوں کو چلانے اور تیاری کے مراحل سے گزر رہے مقامی ہتھیاروں اور سینسرز کے لیے تجربہ گاہ کے طور پر کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ 106 میٹر لمبے  جہاز 15 ناٹیکل میل فی گھنٹہ کی زیادہ سے زیادہ رفتار حاصل کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔

یہ اقدام بھارتی بحریہ کی مقامی جہاز سازی کی کوششوں کے مطابق ہے اور اس جہاز کا ایک نجی بھارتی شپ یارڈ کے ذریعے لانچ ہونا ملک کی مقامی جہاز سازی میں پیش رفت کو ظاہر کرتا ہے، جو کہ حکومت ہند کے ‘آتم نربھر بھارت’ اور‘میک ان انڈیا’ کے  نظریے کے مطابق ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Launchof'Utkarsh'(3)5XEQ.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Launchof'Utkarsh'(7)TR33.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Launchof'Utkarsh'(8)Z2XC.jpeg

 

***********

ش ح۔ ع و۔ ش ب ن

 (U: 5189)


(Release ID: 2092702) Visitor Counter : 13


Read this release in: English , Hindi , Bengali