وزارت دفاع
چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے این سی سی یوم جمہوریہ کیمپ 2025 کا دورہ کیا
Posted On:
13 JAN 2025 5:23PM by PIB Delhi
چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل انل چوہان نے13 جنوری 2025 کو دہلی کینٹ میں نیشنل کیڈٹس کور (این سی سی) کے یوم جمہوریہ کیمپ 2025 کا دورہ کیا۔ انہوں نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے اس وژن کو دہرایا کہ ہندوستان کا مستقبل اس کے نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے۔ سی ڈی ایس نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوان ہندوستان کی 27 فیصد آبادی پر مشتمل ہیں، جس سے یہ حقیقت بنتی ہے کہ نوجوان اور روشن ذہن ملک کے مستقبل کی تشکیل میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کیڈٹس کی کامیابیوں اور مختلف سرکاری اور سماجی اقدامات جیسے کہ ایک پید ما کے نام، پونیت ساگر ابھیان، ایک بھارت شریشٹھا بھارت کیمپس اور ماولنکر شوٹنگ چیمپئن شپ میں کامیابیوں میں ان کی نمایاں شراکت پر بھی روشنی ڈالی۔
جنرل انل چوہان نے اس حقیقت کی طرف توجہ مبذول کروائی کہ جنوری ایک قومی اہمیت کا مہینہ ہے، جس میں نمایاں دن جیسے یوتھ ڈے، ویٹرنز ڈے، آرمی ڈے اور یوم جمہوریہ اس مہینے میں آتے ہیں۔ سی ڈی ایس نے اپنی تقریر کا اختتام این سی سی کیڈٹس کو ہمیشہ بہترین کارکردگی کے لیے کوشش کرنے، کبھی ہمت نہ ہارنے اور زندگی میں پر امید رہنے کی ترغیب دیتے ہوئے کیا۔ خطاب کا اختتام سوہن لال دویدی کی نظم ‘‘لہروں سے ڈرکر نوکا پار نہیں ہوتی، کوشش کرنے والوں کی ہار نہیں ہوتی’’ پر ہوا۔
تقریب کے ایک حصے کے طور پر، چیف آف دی ڈیفنس اسٹاف نے این سی سی کے تینوں ونگز کے کیڈٹس کی طرف سے ‘گارڈ آف آنر’ کا جائزہ لیا۔ اس کے بعد نیومین کالج (گرلز) بینڈ، کیرالہ کی جانب سے شاندار بینڈ ڈسپلے کیا گیا۔ انہوں نے ‘فلیگ ایریا’ کا معائنہ کیا، جو کہ تمام 17 این سی سی ڈائریکٹوریٹ کے کیڈٹس کی طرف سے سماجی بیداری کے مختلف موضوعات پر تیار کیے گئے تھے، اور انہیں ان کے متعلقہ ماڈلز کے بارے میں بتایا گیا۔ اس کے بعد انہوں نے ‘ہال آف فیم’ کا دورہ کیا جہاں انہیں این سی سی کی تاریخ، تربیت اور کامیابیوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ سی ڈی ایس اور دیگر معزز مہمانوں نے پرتاپ آڈیٹوریم میں کیڈٹس کے ذریعہ تیار کردہ ایک ‘ثقافتی پروگرام’ کا مشاہدہ کیا۔
************
ش ح۔ع و۔ ج ا
(U: 5166)
(Release ID: 2092559)
Visitor Counter : 19