جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
ہندوستان کی قابل تجدید توانائی کی صلاحیت میں سالانہ 15.84فیصد کا اضافہ
سولر اور ونڈ توانائی میں ریکارڈ صلاحیت کا اضافہ؛ شمسی میں 97.86 جی ڈبلیو، ونڈ میں 48.16 جی ڈبلیو
کل قابل تجدید توانائی کی نصب شدہ صلاحیت 209.44 جی ڈبلیو تک پہنچی
Posted On:
13 JAN 2025 1:09PM by PIB Delhi
وزارتِ برائے نئی اور قابل تجدید توانائی(ایم این آر ای) نے ہندوستان کے قابل تجدید توانائی کے شعبے میں غیر معمولی پیش رفت کی رپورٹ دی ہے، جس میں دسمبر 2023 سے دسمبر 2024 کے درمیان اہم کامیابیاں اجاگر کی گئی ہیں۔ یہ ترقی ہندوستان کے صاف توانائی کے اہداف کو حاصل کرنے کے عزم اور وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ذریعے اعلان کردہ ‘پنچ امرت’ کے تحت اس کے وسیع تر وژن کی عکاسی کرتی ہے۔
صلاحیت میں ریکارڈ اضافہ
دسمبر 2024 تک ہندوستان کی مجموعی قابل تجدید توانائی کی نصب شدہ صلاحیت 209.44 گیگاواٹ تک پہنچ گئی ہے، جو دسمبر 2023 میں 180.80 گیگاواٹ کے مقابلے میں 15.84؍فیصد کا شاندار اضافہ ہے۔ 2024 کے دوران مجموعی طور پر 28.64 گیگاواٹ کی صلاحیت کا اضافہ ہوا، جو 2023 میں 13.05 گیگاواٹ کے مقابلے میں سالانہ بنیادوں پر 119.46؍فیصدکا نمایاں اضافہ ہے۔
شمسی اور ونڈ میں تیز ترقی:
2024 میں شمسی توانائی نے اس ترقی کی قیادت کی، جس میں 24.54 گیگاواٹ کا اضافہ ہوا، جو 2023 میں 73.32 گیگاواٹ سے 2024 میں 97.86 گیگاواٹ تک اس کی مجموعی نصب شدہ صلاحیت میں 33.47؍فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ ہوا کی توانائی نے بھی اس توسیع میں حصہ ڈالا، 2024 میں 3.42 گیگاواٹ کا اضافی نصب ہونے سے ہوا کی توانائی کی مجموعی صلاحیت 48.16 گیگاواٹ تک پہنچ گئی، جو 2023 کے مقابلے میں 7.64؍فیصد کا اضافہ ہے۔
بایو انرجی اور چھوٹے ہائیڈرو پاور میں ترقی:
بایو انرجی میں شاندار ترقی دیکھنے کو ملی، جس کی نصب شدہ صلاحیت دسمبر 2023 میں 10.84 جی ڈبلیو سے بڑھ کر دسمبر 2024 میں 11.35 جی ڈبلیو ہوگئی، جو 4.70فیصد کا اضافہ ہے۔ چھوٹے ہائیڈرو پاور منصوبوں میں بھی بتدریج ترقی ہوئی، جس میں نصب صلاحیت 2023 میں 4.99 جی ڈبلیو سے بڑھ کر 2024 میں 5.10 جی ڈبلیو ہوگئی، جو 2.20فیصد کا اضافہ ہے۔
نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی کی قیادت میں ایم این آر ای ایم نے وزیراعظم نریندر مودی کے 2030 تک 500 جی ڈبلیو قابل تجدید توانائی کے وژن کو حاصل کرنے کے لیے مختلف اہم اقدامات کئے ہیں، جو ہندوستان کے ماحولیات پرمبنی عزائم کو پورا کرنے کے ساتھ توانائی کی سیکورٹی کو مستحکم کرنے کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ شاندار اعداد و شمار ہندوستان میں قابل تجدید توانائی کی صلاحیت میں اضافے کے لیے حکومت کی مسلسل کوششوں کو ظاہر کرتے ہیں۔
****
ش ح۔م ع ن ۔ف ر
Urdu No. 5151
(Release ID: 2092447)
Visitor Counter : 23