وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم 14 جنوری کو ہندوستان کے محکمہ موسمیات کے 150 ویں یوم تاسیس کی تقریبات میں شرکت کریں گے
وزیر اعظم‘مشن موسم’ کا آغاز اور آئی ایم ڈی ویژن-2047 دستاویز جاری کریں گے
Posted On:
13 JAN 2025 11:14AM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی 14 جنوری کوصبح تقریباً 10:30؍بجے نئ دہلی کے بھارت منڈپم میں ہندوستان کے محکمہ موسمیات(آئی ایم ڈی) کے 150 ویں یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وہ اس موقع پر اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔
وزیراعظم ‘مشن موسم’ کا آغاز کریں گے، جس کا مقصد ہمارے ملک کو ‘موسمی حالات کے لیے تیار اور ماحولیاتی طور پر ہوشیار’ ملک بنانا ہے۔ اس مشن کا مقصد جدید موسمی نگرانی کی ٹیکنالوجیز اور سسٹمز کو ترقی دینا، بلند معیار کے فضائی مشاہدات، اگلی نسل کے ریڈارز اور سیٹلائٹس اور ہائی پرفارمنس کمپیوٹرز کے استعمال کوشامل کرنا ہے۔ اس کے علاوہ یہ موسم اور ماحولیاتی عملوں کی تفہیم کو بہتر بنانے، ہوا کے معیار کاڈیٹا فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کرے گا ،جو موسمی انتظام اور طویل مدتی مداخلت کے لیے حکمت عملی وضع کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔
وزیراعظم موسمی لچک اور ماحولیاتی تبدیلی کے موافقت کے لیے آئی ایم ڈی ویژن 2047 دستاویز بھی جاری کریں گے۔ اس میں موسم کی پیش گوئی، موسم کے انتظام اور ماحولیاتی تبدیلی کو کم کرنے کے منصوبے شامل ہیں۔
آئی ایم ڈی کے 150ویں یومِ تاسیس کی تقریب کی مناسبت سے ایک سلسلہ وار ایونٹس، سرگرمیاں اور ورکشاپس منعقد کی گئی ہیں، تاکہ آئی ایم ڈی کی گزشتہ 150 سالوں میں حاصل کی گئی کامیابیوں، ہندوستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے لیے لچکدار بنانے میں اس کے کردار اور حکومت کے اداروں کے مختلف موسمی اور ماحولیاتی خدمات فراہم کرنے میں کردار کو اجاگر کیا جا سکے۔
****
ش ح۔م ع ن ۔ف ر
Urdu No. 5142
(Release ID: 2092407)
Visitor Counter : 23
Read this release in:
Odia
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam