جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مہاکمبھ 2025 میں نمامی گنگا مشن کے تحت خصوصی صفائی کے اقدامات نئے معیار کو اجاگر کریں گے


ماحولیاتی طور پر دوستانہ صفائی کے لیے 28,000 سے زائد بیت الخلا نصب کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ 20,000 عوامی پیشاب گھر اور 37.75 لاکھ لائنر بیگ بھی نصب کیے گئے ہیں تاکہ عقیدت مندوں کے لیے صفائی اورسہولت کو بڑھایا جا سکے

Posted On: 10 JAN 2025 4:42PM by PIB Delhi

قومی مشن برائے صاف گنگا کے تحت مہا کمبھ 2025 کے لیے 152.37 کروڑ روپے کی لاگت سے صفائی کے انتظام کے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ایونٹ کے لیے صاف ستھرے اور پائیدار ماحول کو یقینی بنانے کے لیے یہ اقدامات جدید ٹیکنالوجی کو روایتی طریقوں کے ساتھ جوڑتے ہیں۔

گنگا کی پاکیزگی کو برقرار رکھنا، موثر فضلہ انتظام اور پلاسٹک سے پاک زونز کا قیام اس ایونٹ کی سب سے اہم ترجیحات ہیں۔ مہاکمبھ 2025 کو ماحولیاتی ذمہ داری کا ایک معیار کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے، جس میں پورے میلے کے علاقے میں صفائی کو برقرار رکھنے پر زور دیا گیا ہے۔

میلے کے پورے علاقہ میں پر28,000 سے زائد ٹوائلٹس نصب کیے گئے ہیں، جن میں 12,000 فائبر رینفورسڈ پلاسٹک(ایف آر پی) ٹوائلٹس شامل ہیں، جن میں سیپٹک ٹینک موجود ہیں اور 16,100 پریفابریکٹیڈ اسٹیل ٹوائلٹس بھی نصب کیے گئے ہیں جن میں سوک پٹس ہیں۔ یہ  بیت الخلا ماحول دوست طریقے کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ صفائی کو یقینی بناتے ہیں۔ اس کے علاوہ 20,000 عوامی پیشاب گھربھی نصب  کیے گئے ہیں تاکہ عقیدت مندوں کو آرام دہ اور حفظان صحت کے مطابق سہولت فراہم کی جا سکے اور ماحول دوست طریقوں کو فروغ دیا جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0011PWL.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002S6K6.jpg

 

مہاکمبھ 2025 میں فضلہ کے موثر بندبست کے لیے ایونٹ کے علاقے میں 20,000 کوڑے کے ڈبے نصب کیے گئے ہیں، تاکہ فضلہ کو اس کے ماخذ پر ہی علیحدہ کیا جا سکے اور اس کے دوبارہ استعمال اور ری سائیکلنگ کو فروغ دیا جا سکے۔ اس کے علاوہ فضلہ کی کلیکشن اور تلفی کے عمل کو مزید آسان بنانے کے لیے 37.75 لاکھ لائنر بیگ فراہم کیے گئے ہیں۔ یہ منظم فضلہ انتظامی نظام ایونٹ کے علاقے کو صاف اور ماحول دوست بنائےرکھنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ مہاکمبھ 2025 کے لیے اختیار کردہ حکمت عملی نہ صرف صفائی کے اعلیٰ معیار قائم کرے گی ،بلکہ ملک کی ماحولیاتی پائیداری کے لیے عزم  کو بھی اجاگر کرے گی۔

مہاکمبھ 2025 صرف ایک مذہبی ایونٹ نہیں ہے، بلکہ ماحولیاتی تحفظ اور صفائی کا ایک ماڈل نمونہ ہے۔ یہ حکومت کی گنگا کی پاکیزگی کو برقرار رکھنے، پائیدار فضلہ انتظام اور پلاسٹک سے پاک زونز کے قیام کی کوششوں کو اجاگر کرتا ہے۔ اس مقدس ایونٹ کے ذریعے صفائی اور ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے معاشرتی بیداری پیدا کی جائے گی۔ مہاکمبھ 2025 کے لیے یہ صفائی کی پہل نہ صرف موجودہ نسل کو متاثر کرے گی ،بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی ایک سبق ہوگی۔

 

****

ش ح۔م ع ن ۔ف ر

Urdu No. 5139 


(Release ID: 2092395) Visitor Counter : 18


Read this release in: English , Hindi , Tamil